Top Rated Posts ....
Search

Tanzeemon Ke Khilaaf Crack Down 44 Arrest

Posted By: Abid on 05-03-2019 | 23:49:22Category: Political Videos, News


کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاون، 44 گرفتار 5 مارچ 2019
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی جاری ہے،جن کے 44 ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں سیکریٹری داخلہ نے کہاکہ حراست میں لئے گئے 44 افراد میں مفتی عبدالروف اور حماد اظہر بھی شامل ہیں۔
شہریار آفریدی نے واضح کیا کہ یہ کارروائیاں کسی دباؤ میں نہیں کررہے ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ہمارا اپنا فیصلہ ہے،کسی دباؤ میں یہ اقدامات نہیں کررہے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں نیشنل ایکشن پلان کے عین مطابق ملکی مفاد میں کی جارہی ہیں۔
شہریار آفریدی نے واضح کیا کہ ہم واضح پالیسی ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
سیکریٹری داخلہ کے مطابق حراست میں لئے گئے مفتی عبدالروف اور حماد اظہر کے نام بھارت کے فراہم کردہ ڈوزیئر میں شامل تھے، لیکن انہیں کسی دباؤ میں گرفتار نہیں کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی 2 ہفتے تک جاری رہے گی،مزید ثبوت ملے تو فوری کارروائی کریں گے۔
سیکریٹری داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں فلاح انسانیت اورجماعت الدعوۃ کالعدم قرار دی جائےگی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.