Top Rated Posts ....
Search

F-16 Indian Tayaare Giraaye Gaye

Posted By: Ahmed on 04-03-2019 | 23:34:40Category: Political Videos, News


کیا بھارتی طیارے F-16 سے گرائے گئے، 4 مارچ 2019
اسلام آباد( فاروق اقدس/ نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی حکام نے اس حوالے سے حقائق جاننے کا کام شروع کر دیا ہے کہ پاک فضائیہ نے27 فروری کو بھارتی جنگی طیارہ گرانے کیلئے کون سے طیارے استعمال کئےتھے۔ امریکی حکام یہ معلومات اس لئے حاصل کررہے ہیں کہ اگر پاکستا ن نے امریکہ سے حاصل کئے گئے F-16 طیاروں کو اس مقصد کیلئے استعمال کیا ہے تو امریکہ کی جانب سے واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان ان طیاروں کی فروخت کی ڈیل کو خلاف ورزی قرار دیا جاسکتا ہے۔ ہفتہ وار تعطیل کے باعث اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے متعلقہ شعبے سے اس حوالے سے رابطہ نہیں ہوسکا البتہ ایک متعلقہ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانےاس بات کی تصدیق کر دی ہے ،ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ’’ ہم نےاس حوالے سے خاصی معلومات حاصل کی ہیں تاہم اب ہم کچھ مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں‘‘امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ہم دفاعی ساز و سامان کے غلط استعمال کے تمام الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان پہلے ہی یہ بات واضح کر چکا ہے کہ اس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جنگی جہاز کو گرانے کی خاطرF-16 طیارے استعمال نہیں کئے۔ اسلام آباد یہ بھی واضح کر چکا ہے کہ
بھارتی طیارہ گرانے کا عمل ایک دفاعی کارروائی تھی کیونکہ بھارتی طیارہ آزادکشمیر میں داخل ہوا تھا یہاں یہ بات اہم ہے کہ امریکہ جب کسی بھی ملک کو امریکی ساخت کا بنا ہوا اسلحہ فروخت کرتا ہے تو معاہدے میں شامل شرائط میں یہ پابندی بھی لاگو ہوتی ہے کہ اس عسکری سازوسامان کو کس طرح اور کن حالات میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے امریکی حکام کا پاکستان سے رابطہ اپنی حاصل کردہ معاملات کی بنیاد پر ہوگا جس کے حصول کیلئے کام جاری ہے۔20جولائی 2006کو اس وقت کے اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ برائے پولیٹکل ملٹری افئیرز جان ملرز نے اراکینِ کانگریس کو پاکستان کو دیئےجانےوالے ایف سولہ طیاروں کے ساتھ عائد کی گئی شرائط سے آگیا کیاتھا۔ ان شرائط کی بند کمرہ اجلاس میں گفتگو ہوئی تھی لہذا انھیں خفیہ رکھا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پاکستان سے باہریا کسی تیسرے ملک میں ہونےوالی جنگی مشقوں اور آپریشن میں ایف سولہ طیاروں کےاستعمال سے پہلے امریکی حکومت سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.