Top Rated Posts ....
Search

Actress Armeena Khan Ne Priyanka Chopra Ka Pol Khol Diya

Posted By: Abid on 03-03-2019 | 22:55:45Category: Political Videos, News


اداکارہ ارمینا خان نے پریانکا چوپڑا کی منافقت کا پول کھول دیا
کراچی: پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے پڑوسی ملک کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی منافقت کا پول کھول دیا۔

خود کوامن کا سفیر کہنے اور دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلانے والی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو نا صرف سراہا بلکہ بڑھ چڑھ کرجنگ کی حمایت بھی کی، یہ سوچے بغیر کہ جنگ دونوں ملکوں کے لیے کتنی خطرناک ہے اور اس کے نتائج دونوں جانب کی غریب عوام کو بھگتنے پڑیں گے۔

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے جنگ کی حمایت کرنے اوربھارتی حکومت کی دراندازی کو سراہنے پر پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیر نہیں ہیں جو دنیا میں امن پھیلانے کی باتیں کرتی ہیں؟ آپ جنگ کی حمایت کررہی ہیں؟

اس کے ساتھ ہی انہوں نے طنزیہ اندازمیں لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا پریانکا کے اس ٹوئٹ کو اسکرین شاٹ لے کر محفوظ کرلو کیونکہ اگلی بار جب بھی پریانکا چوپڑا خیرسگالی یا امن کی باتیں کرے تو اسے یہ دکھا کر ان کی منافقت یاد کرائی جائے۔

WHAT?!!! But aren’t you supposed to be a Good Will ambassador for @UNICEF? Screen shot this everyone and next time she speaks up for peace and goodwill. Let’s remind her of this hypocrisy.

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.