Top Rated Posts ....
Search

Indian Fauj Ne Apni Qaum Ko Bada Surprise De Diya

Posted By: Ahmed on 01-03-2019 | 23:04:56Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز : پائلٹ کی رہائی کا اعلان سنتے ہی بھارتی فوج نے اپنی قوم کو بڑا سرپرائز دے دیا
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ کو کل رہا کردیا جائے گا۔ جس پر بھارتی افواج نے میڈیا بریفنگ کو دو گھنٹے کے لیے مؤخر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ اور پاک فضائیہ


کے افسران نے مشترکہ پریس کانفرنس کرنا تھی لیکن بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کے بعد اس پریس کانفرنس کو دو گھنٹے کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کا ایک پائلٹ پاکستان کی حراست میں ہے اور میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم بھارتی پائلٹ کو کل رہا کردیں گے، بھارت کو کہتا ہوں کہ حملے سے باز رہے، ورنہ ہمیں مجبوراً حملے کا جواب دینا پڑے گا۔ ایک طرف جہاں پاکستان نے بھارتی قیدی کو رہا کرنے کا حکم دے کر مہذب ملک ہونے کا تاثر دیا وہیں دوسری جانب بھارت وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان کو اپنی فتح قرار دے کرہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینلز پر چلائی جانے والی رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ چونکہ بھارت نے پاکستان سے پُر زور مطالبہ کیا تھا اسی لیے پاکستان بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے پر مجبور ہو گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے اس جذبہ خیر سگالی کے تحت کیے گئے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اس پر پراپیگنڈہ کرنے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ پاکستان نے مہذب ملک ہونے کا ثبوت دیا ۔ پہلے بھارتی پائلٹ کے ساتھ پاکستان میں حسن سلوک کیا گیا اور اب پاکستان نے بغیر کسی شرط کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے جو بلا شبہ امن کی جانب پاکستان کی ایک اور کوشش ہے ۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی حکومت کے اس فیصلے پر کئی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.