Top Rated Posts ....
Search

India Haar Gaya Pakistan Jeet Gaya

Posted By: Akram on 01-03-2019 | 23:03:59Category: Political Videos, News


بھارت ہار گیا اور پاکستان جیت گیا ۔۔۔ عمران خان کے بیان نے پوری قوم کا دل خوش کردیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا خطے میں امن کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں،بھارت کو پلوامہ حملے میں تحقیقات اور دوطرفہ مسائل پر مذاکرات کی پیشکش کی،بھارت سے دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر گفتگو کے لیے مذاکرات پر تیار



تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سلامتی کی تازہ صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جب کہ وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے حکام نے پاک بھارت کشیدگی پر بریفنگ دی ، وزیراعظم عمران خان نے امن اقدامات پر حکومتی حکمت عملی اور وزیر خارجہ نے کابینہ کو سفارتی رابطوں اور کوششوں پر اعتماد میں لیا ، کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں ، بھارت کو پلوامہ حملے میں تحقیقات اور دوطرفہ مسائل پر مذاکرات کی پیشکش کی، بھارت سے دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر گفتگو کے لیے مذاکرات پر تیار ہیں ، ذرائع کے مطابق دورانِ اجلاس کابینہ نے اظہارِ خیال کیا کہ پوری قوم متحد ہے اور وطن کی حفاظت کے لیے تیار ہے وفاقی کابینہ نے بھارتی جارحیت کا فوری اورمؤثر جواب دینے پر مسلح افوج کو سراہا ، وفاقی کابینہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ وہ صلاحیت رکھتا ہے لیکن پاکستان بے گناہ شہریوں اور بلاوجہ نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتا ، وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کی بطور اسٹیٹ مین تقریر کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ بھارتی حکومت اور قیادت ہوش کے ناخن لے گی اور علاقائی امن کوخطرے میں نہیں ڈالے گی۔ کابینہ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) فنڈ کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دی تاہم کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان کے اصلاحات پیکج پر غور نہ کیا جا سکا۔ کابینہ نے مختلف ملکوں کے ساتھ ایم او یوز اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.