Top Rated Posts ....
Search

Dubai Mein Maujood Pakistani And Indian

Posted By: Abid on 01-03-2019 | 23:03:16Category: Political Videos, News


دبئی میں موجود پاکستانی اور بھارتی عوام نے بھی پاک بھارت کشدگی ختم کرنے کرنے کے لئے قدم آگئے بڑھا دیا
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ او آئی سی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنا وفد بھیجنا چاہیے،او آئی سی سے جتنا بھی احتجاج کیا جائے کم ہے ، ہمیں اپنے دوستوں کو بتانا چاہیے



تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ او آئی سی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنا وفد بھیجنا چاہیے،او آئی سی سے جتنا بھی احتجاج کیا جائے کم ہے ، ہمیں اپنے دوستوں کو بتانا چاہیے اور اپنے مؤقف پر قائل کرنا چاہیے دو ایٹمی قوتوں کا آمنے سامنےکھڑے ہو جانا دنیا کے امن کے لیے خطرناک ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر 26 تاریخ کو حملہ ہوا اس میں کوئی دو رائے نہیں پاک فوج اور پاک فضائیہ نے پوری کارروائی کی جس سے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں کوئی دو طرفہ نقصان نہیں ہوا بلکہ ہم نے اتنا ہی جواب دیا جتنا ضروری تھا، کوئی ہماری حدود کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم بھرپور جواب دیں گے ، سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنگ خود بہت بڑا مسئلہ ہے تاریخ گواہ ہے جنگ مسائل کا حل نہیں ہوتی، بھارت جتنی جلدی سمجھ جائے اس کے لیے اتنا ہی بہتر ہوگا ، جنگ خوفناک چیز ہے ، ملکوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتی ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں ، یاد رہے کہ بھارتی طیاروں نے پیر اور منگل کی درمیانی شپ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر ایمونیشن گرا کر فرار ہوئے جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اگلے ہی روز پاک فضائیہ نے دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.