Top Rated Posts ....
Search

Reema Is Ke Saath Mili Hui Hai

Posted By: Ahmed on 28-02-2019 | 13:46:14Category: Political Videos, News


ریما اس شخص کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور ۔۔۔۔۔۔ اداکارہ میرا نے تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ میرا نے اپنی ہم پلہ اداکارہ ریما خان پرتشدد سمیت متعدد الزامات عائد کر دیے ہیں میرا نے کہا ہے کہ ریما میری مقبولیت سمیت میرے کام اورمجھ سے جلتی ہیں۔ اداکاراؤں کے درمیان لڑائیاں اور ایک دوسرے سے اختلافات کی خبریں اگرچہ کوئی نئی بات نہیں

اور اداکارہ میرا اورریما خان کے درمیان ہونے والے جھگڑوں سے بھی ہر عام و خاص واقف ہے، تاہم کچھ عرصے کے لئے یہ سلسلہ رک گیا تھا لیکن اب ایک بارپھر ریما اورمیرا کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں۔لاہورپریس کلب میں ہونے والی تقریب ’’بلیڈ گرین‘‘ کے دوران اداکارہ میرا سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی جب کہ اسی تقریب میں ریما خان بطورمہمان خصوصی مدعو تھیں۔ تقریب کے بعد میرا نے کہا ’’ریما میری مقبولیت اورمیرے کام سے جلتی ہیں اورانہوں نے گلوکار وارث بیگ کے ساتھ مل کر میری شہرت کو نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی ہے۔اس کے ساتھ ہی میرا نے اداکارہ ریما پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا ریما نے مجھے کہنی ماری اور وہاں سے چلی گئی ریما ایک ’’بیمار عورت ہے‘‘ جو مجھ سے جلتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی میرا نے ریما کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ریما نا صرف بری عورت ہے بلکہ اس کی شہرت بھی اچھی نہیں ہے مجھے اس کے متعلق سب کچھ معلوم ہے۔سکینڈل کوئین نے مزید کہا انڈسٹری میں میری پہچان میرا کام اورمیری محنت ہے، میں نے یہاں تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے، یہاں تک کہ میں نے بھارت میں بھی کام کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ مجھے آج بھی کام مل رہا ہے۔ میرا کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں اداکارہ ریما نے انہیں ’’بیوقوف عورت‘‘ قراردیا اور وہاں سے چلی گئیں۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.