Top Rated Posts ....
Search

Bharat Ki Taraf Se Mazeed...Army Chief

Posted By: Abid on 27-02-2019 | 22:54:09Category: Political Videos, News


’’ بھارت کی جانب سے مزید خلاف ورزیوں کا خدشہ ہے‘‘ آرمی چیف
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں،بھارت کو ہم نے موثر جواب دے دیا ،کسی پاکستانی طیارے نے ایل او سی کی خلاف ورزی نہیں کی ،بھارت کی جانب سے مزید خلاف ورزیوں کا

خدشہ ہے ۔پارلیمنٹ ہاوس میں پارلیمانی رہنماﺅں کو بریفنگ دیتے ہوئے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پارلیمانی رہنماﺅں کو صورتحال سے آگا ہ کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ بھارت وزیراعظم کی دعوت کا مثبت جواب دے گا ،وزیراعظم نے بھارت کو ایک بار پھر امن کی دعوت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی کوشش ہے معاملات پر امن طریقے سے حل ہوں ،عالمی طاقتوں کو پاک بھارت کشیدگی پر تشویش ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر مار گرا یا ،ایک بھارتی جہاز پاکستانی اور دوسرا بھارتی حدود میں گرا۔پارلیمانی رہنماﺅں کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے زیادہ وقت خود ہی بریفنگ دی جس کے اختتام پر انہوں نے پارلیمانی رہنماﺅں سے کوئی نقطہ واضح نہ ہونے کے حوالے سے بھی دریافت کیا ،سیاسی رہنماﺅں نے کچھ نقات پر وضاحت حاصل کی ۔آرمی چیف نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر سیاسی رہنماﺅں کا شکریہ ادا کیا ۔دوسری جانب بھارت کی مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا ہے اور پاکستان کے جوابی حملے کے بعد



مکمل طور پر پاگل ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک فضائیہ کے منہ توڑ جوابی وار کے بعد مودی کی زیر صدارت بھارت کی سیکورٹی کونسل کا کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔اس دوران مودی نے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی بجائے اپنی الیکشن کی فتح کے حصول کی خاطر ایک ارب سے زائد آبادی کو جنگ میں جھونکنے کا فیصلہ کیا۔پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد مودی نے بھارتی فوج، فضائیہ اور نیوی کو پاکستان پر حملے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ اس سے قبل بھارت نے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی تو پاکستان نے آج صبح ہی بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ بھارتی سرکار کی عقل ٹھکانے آ گئی۔پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس ، دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور 300 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرنے والا بھارت پاک فضائیہ کے طیاروں کے فضا میں بلند ہوتے ہی دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔ بھارت کی دراندازی کی کوشش کے نتیجے میں 300 تو کیا 3 افراد کے مارے جانے کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔ بلکہ حقیقت تو یہ کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے جنگل میں درختوں پر بم پھینک کر فرار ہو گئے جس پر پوری دنیا میں



بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی۔پاکستان اور بھارت کے مابین گذشتہ رات سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ آج صبح پاک فوج نے اپنی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے تباہ کر دیے جبکہ بھارتی پائلٹس کو بھی حراست میں لے لیا۔ بھارتی فضائیہ کے دو طیارے تباہ ہونے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہوں نے مودی سرکار کو اپوزیشن اور عوام کے سامنے ذلیل کر کے رکھ دیا۔بھارت جو پاکستان میں رات کے اندھیرے میں فضائی کارروائی کرنے کا دعویدار تھا ، اپنی سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کے حق میں ایک تصویر تک بطور ثبوت پیش نہ کر سکا جبکہ پاکستان نے دن دیہاڑے بھارتی لڑاکا طیارے گرا کر بھارت کو بلا شُبہ دن میں تارے دکھا دئے۔ پاکستان کی جانب سے اس قسم کا شاندار سراپرائز ملنے کے بعد مودی سرکاری کو اپوزیشن اور عوام کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے پر چیخ چیخ کر اپنی حکومت کا ساتھ دینے والا بھارتی میڈیا بھی پاک فوج کی اس کارروائی کے بعد چُپ سادھ کر بیٹھ گیا ہے گویا انہیں بھی کوئی سانپ سونگھ گیا ہو۔اپوزیشن نے بھارتی حکومت سے پاکستان میں کی گئی کارروائی کے ثبوت طلب کیے لیکن بھارتی حکومت اس حوالے سے کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام ہو گئی جس سے مودی سرکار کا سیاسی فوائد حاصل کرنے

لیے رچایا گیا یہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔ اپوزیشن نے مودی سرکاری کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان میں جن درختوں کو تباہ کیا اُن کی قیمت ہمیں دو طیاروں کی تباہی ، پائلٹس کی ہلاکت اور ہمارے پائلٹس کی پاک فوج کے زیر حراست ہونے کی صورت میں چکانا پڑ رہی ہے۔بھارت کی ”So Called” سرجیکل اسٹرائیکس میں جو تین چار درخت تباہ ہوئے ان کی قیمت بھارت نے دو لڑاکا طیارے اور پائلٹس کی ہلاکت کی صورت میں چُکا کر اپنی جان خلاصی کروائی۔ اپوزیشن اور عوام کے سامنے اپنی حکومت کے بھونڈے دعووں کی قلعی کھُل گئی ہے اور اب مودی سرکار سے اپیل کی جا رہی ہے کہ پاکستان کے ساتھ مزید چھیڑ خانی نہ کی جائے کیونکہ اگر مودی سرکار نے مزید ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو عین ممکن ہے کہ اس مرتبہ پاک فوج بھارت کو وہ مزہ چکھائے کہ بھارت رہتی دنیا تک یاد رکھے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ انہیں پاکستانی کارروائی کی خبر ایک چٹ پر لکھ کر افسر نے بتائی جس پر بھارتی وزیر اعظم حواس باختہ ہو گئے اور تقریب ادھوری چھوڑ کر ہی چلتے بنے۔ یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے بھی پریس کانفرنس کے دوران واضح کہا کہ ہم صرف بھارت کو دکھانا چاہتے تھے کہ پاکستان میں بھرپور صلاحیت ہے لیکن ہم جنگ نہیں چاہتے کیونکہ ہم نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے اور ہماری اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اور ہماری اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.