Top Rated Posts ....
Search

Veena Malik Ne Diya Jawaab Ajay Devgan Ko

Posted By: Akram on 27-02-2019 | 15:37:07Category: Political Videos, News


’’ جب بہترین فوج سے پنگا لو گے تو انجام یہی ہوگا‘‘ وینا ملک نے بھڑکیں مارنے والے اجے دیوگن کو آڑھے ہاتھوں لے لیا، تباہ شُدہ بھارتی طیاروں کی تصویر کے ساتھ کرارا جواب دے دیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت پر جہاں کئی فنکار اور کرکٹرزنے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی فضائیہ کوسیلوٹ پیش کیا، وہیں اکشے کمار بھی نے افسوسناک ‘ شرمناک اور انتہائی جاہلانہ بیان جاری کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا

’’دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے پر انڈین ائیرفورس کے جنگجوئوں پر فخر ہے ، اب اور نہیں۔اسی طرح بھارتی فلم اداکار اجے دیوگن نے بھی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے اپنی فضائیہ کو بہترین قرار دیا،لیکن آج پاکستان نے جب بھارت کے دو طیارے تباہ کیےتو پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے تباہ شدہ طیاروں کی تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے اجے دیوگن کو منہ توڑ جواب دیا اور کہا کہ ہیلو اجے دیوگن جب آپ ایک بہترین فورس سے پنگا لیں گے تو ایسا جواب ملے گا یہاں تک کہ ہم تو اپنے درختوں پر حملہ کرنے کا بھی بدلہ

لیتے ہیں۔جب کہ پاکستانی اداکارہ ارمینا رانا خان نے بھارتی اداکارہ پرینا چوپڑا پر تنقید کی ہے اور پرینگا چوپڑا کی منافقت کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو یونیسف کی ایمبیسڈر تھیں۔پرینکا کے بیان کا سکرین شوٹ محفوظ کر لیما چاہئیے اور جب اگلی بار وہ امن کی بات کریں تو انہیں اپنی منافقت یاد کروانی چاہئیے۔جب کہ حکومت اور پاک فوج کے ایک پیج پر ہونے کے بعد بھارت بھی ڈرنے لگا یہی وجہ ہے کہبھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہم ائیراسٹرائیکس کے بعد پاکستان سے مزید کشیدگی نہیں چاہتے۔بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔سشما سوراج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروائی کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف کاروائی تھا تاکہ بھارت میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے لیکن ہم پاکستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.