Top Rated Posts ....
Search

Wazir E Azam Ka Pakistani Qaum Se Khitaab

Posted By: Abid on 27-02-2019 | 15:34:34Category: Political Videos, News


وزیر اعظم پاکستان کا قوم سے خطاب : بھارت کو سبق سکھانے کے بعد عمران خان نے ہندوستان کو ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پوری دنیا عش عش کر اُٹھی
اسلام آباد ( مانیرننگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے پاکستانیوں کل سے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے میں یہ چاہتا تھا کہ میں قوم کو اعتماد میں لوں، میں نے پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان کو آفر کی، پلوامہ میں انکی ہلاکتیں ہوئی، مجھے پتہ ہے کہ بھارتیوں کو کیسی



تکلیف پہنچی ہوئی ہپے کیونکہ پاکستان میں 10 سالوں سے 70 ہزار لوگ مارے گئے ہین میں سب کی تکلیف کو بخوبی جانتا ہوں ، انڈیا کو آفر کیا کہ کسی طرح کی مدد کی ضرورت ہو تو ہم تیار ہیں، یہ اس لیے کہا کہ یہ ہمارے ہی فائدے میں نہیں کہ پاکستان کی زمین کو کوئی استعمال کرے۔ ہم جب تیار تھے تعاون کرنے کے لیے تو مجھے خدشہ تھا کہ اس کے باجود ہندوستان کوئی ایکشن لے گا اسی لیے میں نے یہ کہا کہ ہماری مجبوری ہوگی کہ ہم ایکشن کا ری ایکشن دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے خدشہ تھا تو میں نے کہا کہ ہم جوبی کارروائی کریں گے اور جب صبح ایکشن کیا گیا کل تو اس وقت ہم نے اس لیے جواب نہیں دیا کیونکہ ہم یہ نہیں جانتے تھے کہ کیا نقصان ہوا ہے کل ، ہم صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انتظار کیا، اور بعد میں جواب دینے کا فیصلہ کیا ، 2 پائلٹوں نے بارڈر کراس کیا اور ہم نے جواب دیا ، میں ہندوستان سے مخاطب ہوں ، کہ ہمیں تھوڑی عقل استعمال کرنی ہوگی، جتنی بھی جنگیں ہوئی کسی نے نہیں سوچا کہ



جنگ کہاں جائے گی، پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں کئی سال تک جاری رہی ۔ کیا امریکہ نے سوچا تھا کہ وہ افغانستان میں پھنسے رہے گے، دنیا کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ جنگوں سے صرف نقصان ہوتا ہے۔ میرا سوال ہے ہندوستان سے کہ جو ہتھیار ہم دونوںں کے پاس ہے وہ ہم استعمال کرنے کے بعد زندہ بچ جائیں گے، مین پھر سے بھارت کو دعوت دیتا ہوں جو پلوامہ میں حملہ ہوا اس میں دکھ کا اندازہ ہے، مذاکرات کرنا چاہتے ہین آئے ہم تیار ہیں، ہمیں بیٹھ کر بات چیت سے اپنے مسئلے حل کرنے ہونگے ۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے پاکستانیوں کل سے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے میں یہ چاہتا تھا کہ میں قوم کو اعتماد میں لوں، میں نے پلوامہ ھملے کے بعد ہندوستان کو آفر کی، پلوامہ میں انکی ہلاکتیں ہوئی، مجھے پتہ ہے کہ بھارتیوں کو کیسی تکلیف پہپنچی ہوئی ہپے کیونکہ پاکستان میں 10 سالوں سے 70 ہزار لوگ مارے گئے ہین میں سب کی تکلیف کو بخوبی جانتا ہوں ، انڈیا کو آفر کیا کہ کسی طرح کی مدد کی ضرورت ہو تو ہم تیار ہیں، یہ اس لیے کہا کہ یہ ہمارے ہی فائدے میں نہیں کہ پاکستان کی زمین کو کوئی استعمال کرے۔ ہم جب تیار تھے تعاون کرنے کے لیے تو مجھے خدشہ تھا کہ اس کے باجود ہندوستان کوئی ایکشن لے گا اسی لیے میں نے یہ کہا کہ ہماری مجبوری ہوگی کہ ہم ایکشن کا ری ایکشن دیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.