Aag Ko Aag Hi Bhujaati Hai Imran Ka Yaar
Posted By: Akbar on 26-02-2019 | 23:45:20Category: Political Videos, News’’ آگ کو آگ ہی بجھاتی ہے ‘‘ عمران خان کا یار کہلوانے والے نوجوت سنگھ سدھو نےبھارتیوں کو سر پرائز دے دیا ۔۔۔ پاکستان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ پوری قوم دنگ رہ گئی
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی اور پاکستان حدود میں داخل ہوگئے، جس کے بعد بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے پاکستان سے پلوامہ حملے کا بدلہ لے لیا ہے، جس کے بعد بھارتی اداکار بھی پاکستان کے
خلاف میدان میں آگئے، اجے دیوگن اور روینہ ٹنڈن جیسی اداکارہ نے بھی پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن پاکستان اور عمران خان کے یار سمجھے جانے والے نوجوت سنگھ سدھو نے اس واقعہ پر ایسا رد عمل دے دیا ہے کہ پورا پاکستان غصے سے آگ بگولہ ہوگیا ہے۔
بھاارتی چینل ” اے بی پی نیوز ” کے مطابق پلوامہ واقعہ جب رونما ہوا تو پورا بھارت ایک طرف تھا اور نوجوت سنگھ سدھو ایک طرف ، لیکن بھارتی فضائیہ کے پاکستان پر حملے کے بعد نوجوت سنگھ سدھو بھی بھارت کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں، بھارتی فضائیہ نے جو معرکہ پاکستانی حدود میں سر انجام دیا ہے اس کے حوالے سے نوجوت سنگھ سدھو نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ لوہے کو لوہا کاٹتا ہے، آگ کو آگ کاٹتی ہے، لیکن جب سانپ ڈنگ مارتا ہے تو اسکا اینٹی ڈاٹ بھی ڈھونڈنا پڑ جاتا ہے، دہشتگردوں کا خاتمہ ہر حال میں ضروری ہے ، جو لوگ پاکستان داخل ہو کر یہ معرکہ سر انجام دے کر آئے ہیں انکی جے ہو‘‘۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ 1999 مین قندھار میں جو کچھ کیا گیا اسکی بیڑیاں
کسس نے کھولی؟ انہیں رہا کرنے والے کون تھے؟ وہ کس کی ذمہ داری تھے؟ ہماری لڑائی اس کے ساتھ ہے، کیوں فوجی مریں کیوں جوان مریں؟ کیوں سکی باپ کے کندھے پر دنیا کا سب سے بڑا بوجھ بیٹے کا جنازہ رکھ دیا جائے، اس مسئلے کا مستقل حل کیوں نہیں نکال لیتے ہم لوگ؟ امن تباہ کرنے والوں کے ساتھ ہم سب کیجنگ ہے اور میری بھی ہے، کسی سکھ کی جنگ دو یا پانچ سال کے بچے کے ساتھ نہیں، کسی مظلوم عورت کے ساتھ نہیں ، کسی بزرگ کے ساتھ نہیں ، کیا کسی حاملہ عورت میں پلتا ہوا بچہ کسی کا دشمن ہوسکتاا ہے؟نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ آپ لوگ دہشت گردوں سے لڑیں، انکے پنا کاروں سے لڑیں، مین نوجوت سندھ سدھو اپنی بات پر قائم ہے اور اس کام کے لیے اگر میرا خون بھی مانگا جائے تو میں قربان کر دونگا لیکن اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹوں گا۔