Top Rated Posts ....
Search

Line of Control Ki Khilaaf Warzi

Posted By: Ahmed on 26-02-2019 | 23:44:15Category: Political Videos, News


لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کیوں کی۔۔۔۔۔؟ بھارتی ویزر خارجہ سے جب صحافیوں نے سوال کیا تو موصوف نے کیا حرکت کر دی؟ جان کر آپ بھی ہنس دیں گے
نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی سیکریٹری خارجہ نے بھارتی طیاروں کی کارروائی کو پاکستان کی سرزمین پر ’’غیر عسکری حفاظتی اقدام ‘‘ قرار دیا انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کے بعد ہندی میں ہمارا تحریری مؤقف مل جائے گا ، جبکہ وقتاً فوقتاً آپ سے رابطے میں رہ کر صورتحال سے آگاہ کریں گے

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے کیشو گھوکلے نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دینے سے انکار کر دیا۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے بھارتی طیاروں کی کارروائی کو پاکستان کی سرزمین پر ’’غیر عسکری حفاظتی اقدام ‘‘ قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کے بعد ہندی میں ہمارا تحریری مؤقف مل جائے گا ، جبکہ وقتاً فوقتاً آپ سے رابطے میں رہ کر صورتحال سے آگاہ کریں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات بھارتی جیٹ طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر میں لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) کی خلاف ورزی کی ، جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے ، بھارتی طیارے آزاد کشمیرمیں تین سے چار میل اندرداخل ہوئے ، پاکستان ایئر فورس نے بھر پور جوابی کارروائی کی ، جس پر بھارتی طیاروں نے واپس جاتے ہوئے پے لوڈ ( طیاروں میں نصب گولہ بارود یا ہتھیار ) کھلےعلاقےمیں پھینک دیا ، پے لوڈ گرنے سے کوئی بھی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ، بھارتی سیکریٹری خارجہ نے دعویٰ کیا کہ بھارتی جیٹ طیاروں نے ’’بالاکوٹ میں واقع سب سے بڑے تربیتی کیمپ‘‘ پر حملہ کیا۔



انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ مولانا یوسف اظہر کے زیر نگرانی چل رہا تھا ، مولانا یوسف اظہر جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے سالے ہیں ، وجے کیشو گھوکلے نے مزید کہا کہ ہدف کے انتخاب میں شہریوں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔ خیال رہے بھارتی میڈیا نے بے بنیاد اور من گھڑت دعویٰ کیا کہ ہماری ایئرفورس نے پاکستان کی حدود میں گھس کربڑا نقصان کیا اور تین سے دو سو سے زائد لوگوں کو مارا ہے ، ایک طرف بھارت کا پاکستان میں ایئرسٹرائیک اور متعدد بندے ہلاک کرنے کا دعویٰ تو دوسری خوف کا عالم طاری ہے کہ اب ان کا کیا بنے گا؟بھارتی میڈیا کا کہنا ہے ، کہ پاکستان کے جوابی حملے کے پیش نظر ایل اوسی کے قریبی گاؤں اور آبادی کو خالی کروانا شروع کردیا ہے ، بھارت کے نزدیک پاکستانی ایئرفورس کسی بھی وقت جوابی کاروائی کرسکتی ہے ، پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب کرکے جوابی کاروائی کرے گا ، وزیراعظم نے کل نیشنل کمانڈ اتھارٹی اور پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا بھارتی طیاروں نے ایل او سی کوکراس کیا،ریڈار پر ان کی پہلی پوزیشن لاہور سیالکوٹ سیکٹر کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھی گئی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.