Top Rated Posts ....
Search

Bharti Jhoot Ka Pol Khul Gaya

Posted By: Akram on 26-02-2019 | 23:43:06Category: Political Videos, News


بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا ۔۔۔۔۔ پاکستان پر ’ ائیر اسٹرائیک ‘ کی حقیقت چند ہی گھنٹو ں بعد بے نقاب ہوگئی
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور اسکی بنیاد پر بھارت کی جانب سے بنائی گئی جھوٹی کہانی پر پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل دیا جارہا ہے وزیر اعظم،صدر پاکستان اور پاک فوج نے کھل کر بھارت کی جھوٹی کہانی کی مذمت کی ہے



تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور اسکی بنیاد پر بھارت کی جانب سے بنائی گئی ، جھوٹی کہانی پر پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل دیا جارہا ہے ، وزیر اعظم ، صدر پاکستان اور پاک فوج نے کھل کر بھارت کی جھوٹی کہانی کی مذمت کی ہے ، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت تم تو ہمیں سرپرائز دینے میں ناکام ہوگئے ، کیونکہ ہم نے تمہیں 3 جگہ سے گھیرا اور تم بھاگ گئے ، اب ہمارے سرپرائز کا انتظار کرو ، صدر مملکت نے پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے بھارت کو خبر دار کیا کہ وہ پاک فوج سے الجھنے کی زحمت نہ کرے ، میری مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف لمبی جنگ لڑی ہے اور اسے جنگ لڑنا آتی بھی اور دوسروں کو سکھانا بھی آتا ہے کہ جنگ کیسے لڑتے ہیں ، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن یہ سمجھ لے کہ ہم جنگ لڑنا بھی جانتے ہیں اور ہمیں اپنا دفاع کرنا بھی آتا ہے ، کچھ دیر پہلے سامنے آنے والی خبر کے مطابق بھارت کے اس اقدام کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا ہے ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل 3 بجے ہوگا۔ جبکہ بھارت کے جھوٹے فضائی حملے کے بعد ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت نے بھی پارلیمںٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔اجلاس میں سول و عسکری قیادت حالیہ صورتحال پر غور و فکر کرے گی جبکہ اہم اعلانات کا بھی امکان ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.