Jo Kaam Koi Na Kar Saka Woh Sana Bucha Ne Kar Diya
Posted By: Abid on 26-02-2019 | 23:42:12Category: Political Videos, Newsجو کام کوئی نہ کر سکا وہ ثناء بُچہ نے کر دکھایا۔۔۔۔ بھارتی جہازوں کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، خاتون صحافی نے ناقابلِ یقین بات کہہ دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف خاتون صحافی ثنا بچہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے کے بعد انڈیا نے بھونڈے دعوے شروع کر دئیے لیکن بھارت کو یہ بات سمجھ لینی چاہئیے بھارت نے جس شخص کو وزیر اعظم بنایا ہے وہی ان کے لیے کافی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے کے بعد انڈیا نے بھونڈے دعوے شروع کر دئیے لیکن بھارت کو یہ بات سمجھ لینی چاہئیے کہ دنیا پاگل نہیں ہے ، سچ تو یہ ہے کہ پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گھرج نے بزدل بھارتی فضائیہ کے اوسان خلط کر دئیے ، پانپتے کانپتے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو بھاگنے کی اتنی جلدی تھی کہ جاتے جاتے اپنا پے لوڈ بھی چھوڑ گئے ، بھارت کے سرجیل اسٹرائیک کے گذشتہ دعوے کی طرح اس بار بھی جہاں پاک فوج کے ترجمان نے فوری رد عمل میں بھارتی جھوٹ کی قلعی کھول دی ، وہیں عالمی میڈیا نے بھی بھارتی دعووں کو آڑے ہاتھوں لیا ، اس حملے کے خلاف اب بھارت میں بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں ، اس حوالے بات کرتے ہوئے بھارت کے معروف مفکر و پروفیسر اشوک سوائن نے بھارت کے معمولی حملے کو خطرناک عمل قرار دے دیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان میں ایک شخص کو زخمی کرکے پورے بھارت کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، مودی سرکار نے یہ حرکت پاکستانمیں موجود عسکری ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے نہیں کی بلکہ اپنے سیاسی مخالفین کو نیچا دکھانے کے لیے کی ہے۔
دوسری جانب معروف بھارتی خاتون صحافی ساگریکا کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کے دعوے کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ نہ تو بھارتی فوئیرفورس کی جانب سے اب تک کوئی بناظابطہ بیان سامنے آسکا ہے اور نہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کا پتہ چل سکا ہے، بھارتی دعوے کے برعکس چشم دید گواہ کا کہنا ہے کہ حملے میں صرف ایک شخص زخمی ہوا ہے ، مودی سرکار کی جانب سے ایسے اسٹنٹ کے بعد انکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، معروف پاکستانی اینکر ثنا بچہ کا کہنا تھا کہ بھارت پر بم پھینکنے کی ضرورت نہیں ، بھارتیوں نے جس شخص کو وزیر اعظم بنایا ہے وہ ایک چلتا پھرتا بم ہے ، آر ایس ایس کا رکن رہنے والا مودی فاشسٹ ہے اور بھارتی عوام کو چاہیے کہ اگلی بار سوچ سمجھ کے ووٹ دیں۔