Top Rated Posts ....
Search

Padosi Mulak Ke Wazir Ne Astifaa De Diya

Posted By: Akbar on 26-02-2019 | 14:24:39Category: Political Videos, News


رات کی بڑی بریکنگ نیوز : پاک بھارت کشیدگی بڑھتے ہی پڑوسی ملک کے وزیر خارجہ نے استعفیٰ دے دیا
تہران(نیوز ڈیسک) ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے انسٹاگرام پیج کے ذریعے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ، حکام نے تصدیق کردی،ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیر خارجہ محمد جواید ظریف کاستعفیٰ منظور نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے اعلان نے پورے بھارت میں صف ماتم بچھا دی ۔۔۔۔۔ بھارتی صحافی حامد میر کو فون کالز پر کیا پوچھنا شروع ہوگئے ہیں؟ سینئر صحافی نے دنگ کر دینے والا انکشاف کر دیااپنے استعفے کا اعلان کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جواد ظریف کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی گئی، ان کے استعفے کی وجہ تا حال معلوم نہ ہوسکی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیرخارجہ میں نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے دوران جو بھی کمی کوتاہی کی اس پر معذرت خواہ ہوںجواد ظریف نے ایرانی عوام اور حکام کا بھی شکریہ ادا کیا، تاہم انہوں نے اچانک استعفے کے اعلان کی وجوہات نہیں بتائیں۔ دوسری طرف ایران کے صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمد واعظی نے واضح کردیا کہ صدر نے وزیر خارجہ محمد جواید ظریف کاستعفی منظور نہیں کیا ہے ۔واعظی نے ٹویٹ کیا صدر کی طرف سے ظریف کا استعفی منظور کرنے سے متعلق آ رہی رپورٹ بلا شبہ جھوٹی اور غلط ہے ۔ ظریف نے انسٹاگرام پیج کے ذریعے وزیر خارجہ کے عہدے سے استعفی دینے کا علان کیا تھا۔ ظریف نے عہدے پر نہ رہ پانے کے لئے معافی مانگی تھی ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.