Top Rated Posts ....
Search

Bharat Ka Pakistan Par Andhere Mein Hamla

Posted By: Akbar on 26-02-2019 | 14:18:58Category: Political Videos, News


بھارت کا پاکستان پر اندھیرے میں حملہ۔۔۔ معروف پاکستانی سنگر فخر عالم نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)بھارت نے آج صبح پاکستان پر حملے کی کوشش کی جسے پاکستانی فوج نے ناکام بنا دیا ۔اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس سے دشمن دم دبا کر بھاگ نکلا۔ دُنیا کے گرد چکر لگانے والے پہلے پاکستانی فخر عالم نے واقعے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوا بازی کے شائق کی حیثیت سے

میں یہ ضرور کہوں گا کہ میراج 2000 ایک خوبصورت مشین ہے لیکن اسے معصوم درختوں کے خلاف استعمال کرنا اس کی مہارت کو ضائع کرنے کے مترادف ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے آج پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔لیکن لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے پاس دنیا کو بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔رات کے اندھیرے میں بھارت نے کیا کیا؟بھارتی حکومت کے پاس دنیا کو بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔یہی وجہ ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی سیکرٹری خارجہ نے صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب نہ دیا اور کہا کہ آپ کو ہندی زبان میں تحریری بیان مل جائے گا۔اور بلکل اسی طرح ۔ بھارتی فضائیہ پاکستان میں ائیر اسٹر ائیک کا دعوی کرتا رہا لیکن بھارتی وزیر دفاع اس سے لاعلم نکلے۔بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان پر بھارتی ائیرفورس کی ائیرسٹرائیکس سے متعلق علم نہیں ہے۔دُنیا کے گرد چکر لگانے والے پہلے پاکستانی فخر عالم نے واقعے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوا بازی کے شائق کی حیثیت سے میں یہ ضرور کہوں گا کہ میراج 2000 ایک خوبصورت مشین ہے لیکن اسے معصوم درختوں کے خلاف استعمال کرنا اس کی مہارت کو ضائع کرنے کے مترادف ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر دلچسپ تبصرے کیے ایک صارف نے اسے گلوبل وارمنگ پر اٹیک قرار دے دیا ایک صارف نے کہا کہ ایک صارف نے کہا ہم جھوٹوں میں بھارت کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔یاد رہے کہ آج صبح بھارتی ایئر فورس کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں داخل ہونے کی کوشش کر کے بھارتی فضائیہ کے طیارے نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.