Top Rated Posts ....
Search

Be Shak Allah Ki Zaat Sab Se Badi Hai

Posted By: Abid on 26-02-2019 | 14:16:11Category: Political Videos, News


’’ بیشک ! اللہ کی ذات سب سے بڑی ہے ‘‘ ڈی جی آئی پی آر نے اللہ کا نام لیتے ہوئے ایسا اعلان کر دیا کہ بھارت میں خوف و ہراس پھیل گیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ بھارتی جہاز پاکستانی حدود میں 21 منٹ تک رہے، اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیئے اور بڑی بات نہیں کرنی چاہیئے لیکن میں بھارت کو کہتا ہوں کہ وہ

پاکستان آئے اور 21 منٹ رہ کر دکھائے، اب عوام، سیاستدان پاک فوج کے ساتھ ہیں لیکن اب انڈیا کو تیار رہنا چاہیئے کہ ہم کیسے جواب دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران قوم سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان حالات میں کشیدگی چل رہی تھی،وزیراعظم اس حوالے سے قوم کو اعتماد میں لے چکےہیں، بھارت دشمنی میں بھی بےوقوفی اورجھوٹ کا سہارا لیتا ہے،بھارت کو واضح کیاتھا کہ اگر حملہ ہوا تو فوری جواب آئیگا، وزیر اعظم نے کہا آپ نے حملہ کیا ہم

سوچیں گے نہیں ،جواب دیں گے،بھارت آئے پاکستان کی فضا میں 21 منٹ رہ کردکھائے،بھارت کوچیلنج کرتےہیں آئیں 21 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہ کر دکھائیں، بھارتی طیاروں نے ایل او سی کوکراس کیا،ریڈار پر ان کی پہلی پوزیشن لاہور سیالکوٹ سیکٹر کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھی گئی، رات کے وقت ہماری ٹیم معمول کی پرواز پر تھی۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ حالات کی کشیدگی کے پیش نظرپیٹرولنگ پر تھی، بھارت کا مقصد ایسی جگہ پرحملہ کرنا تھا جہاں وہ دعویٰ کرسکے دہشتگردوں پرحملہ کیا،جبا کےمقام پر بھارتی طیارے کے چار بم گرے، گزشتہ رات بھی ہماری پیٹرولنگ ٹیم معمول کی پرواز پر رہی ، بھارت کا دعویٰ ہےکہ 350 دہشتگرد مارے ہیں اورایک ٹھکانہ بھی تباہ کیا،جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے،میں نے کہا تھا کہ سرپرائز دیں گے،ہم انہیں سرپرائزدیں گے،وزیراعظم نے کہا جوابی کارروائی کا سوچیں گے نہیں، جوابی کارروائی کرینگے،اگرکوئی انفرااسٹرکچرتباہ ہوتا تووہاں ملبہ ہوتا،کوئی ایک اینٹ بھی نہیں ٹوٹی،جھوٹ کے کوئی پاؤں نہیں ہوتے،بھارت کا دعویٰ ہےکہ 350 دہشتگرد مارے ہیں اورایک ٹھکانہ بھی تباہ کیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.