Top Rated Posts ....
Search

Meera Ne English Mein Kya Keh Diya

Posted By: Abid on 25-02-2019 | 23:24:45Category: Political Videos, News


بھارت کی جانب سے جنگ کی دھمکیوں کے بعد اداکارہ میرا بھی میدان میں آگئیں ۔۔ جذبات میں آکرانگریزی میں کیا دبنگ باتیں کرڈالیں ؟ جان کر مودی اورعمران خان دونوں ہی حیران رہ گئے
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار بھی بھارت کے خلاف ایکشن میں آ گئے، لاہور پریس کلب میں ایک تقریب کے دوران اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لیے اپنی جان دے بھی سکتی ہوں اور کسی کی جان لے بھی سکتی ہوں۔میرا نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا


تو ہم جان لے لیں گے جب کہ اداکارہ شاہدہ منی نے بھی کہا بھارت میں جب بھی کچھ ہو تو وہ پاکستان کے خلاف محاذ کھول دیتا ہے جب کہ اداکارہ ریشم نے بھارتی دھمکیوں کے بعد بھی کچھ نہ بولنے والے پاکستانی اداکاروں پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ملک کی خاطر جان تو دے سکتے ہیں لیکن بھارتیدھمکیوں کی مذمت نہیں کر سکتے،جب کہ اداکارہ ریما نے بھی کہا کہ جو بھی لیڈر جنگ کی باتیں کرتے ہیں وہ انسانیت کے خلاف بات کرتے ہیں۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن جب بات سبز ہلالی پرچم کی ہو گی تو پھر ہم سب ایک ہیں۔واضح رہے پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی فلمسٹارز کے بھارتی فلموں میں کام کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ پابندی بھارتی سینما ورکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے عائد کی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹی فکیشن میں لکھا گیا کہ ہم پلوامہ میں بھارتی فوج پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ نوٹی فکیشن میں حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا گیا ۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر باقاعدہ پابندی عائد کر دی گئی ہے، اگر کوئی ادارہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرتا پایا گیا تو اُس پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی اور اس کے خلاف ایکشن بھی لیا جائے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.