Top Rated Posts ....
Search

Khoon Ko Behne Se Toh Roka Jaa Sakta Hai

Posted By: Abid on 24-02-2019 | 23:54:35Category: Political Videos, News


خون کو بہنے سے تو روکا جاسکتا ہے لیکن پانی نہیں رکے گا، بھارتی میڈیا 24 فروری 2019
کراچی (رفیق مانگٹ)بھارتی میڈیا اس بات کااعتراف کررہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ممکن نہیں، خون کو بہنے سے تو روکا جاسکتا ہے لیکن پانی نہیں رکے گا، تامل ناڈو یا کرناٹکا کے برعکس کشمیر پہاڑی علاقہ ہے جس کے پانی کا رخ کسی دوسری ریاست کو موڑاہی نہیں جاسکتا۔ تکنیکی لحاظ سے بھی بھارت پانی کو روک نہیں سکتا۔معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈیم بنائے جاسکتے ہیں لیکن یہ منصوبے چند دن میں تو تیارنہیں ہوسکتے، پانی کا رخ تبدیل کرنے،استعمال کرنے یا روکنے کیلئے کسی بھی منصوبے کی تعمیرمیں عشرے لگیں گے۔ لیکن اس دوران بھی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار رہے گی۔پلوامہ حملے کے بعدبھارت نے پاکستانی دریاؤں کا پانی روک دینے کی دھمکی دی۔ بھارت کے وزیرآبی وسائل وزیر نیتن گاڈکری نے کہا کہ مشرقی دریاؤں سے پانی کا رخ موڑ کر اسے مقبوضہ کشمیر اور پنجاب کے لوگوں کو دیں گے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پانی روک کر بھارت دو جوہری ممالک کے درمیان تعاون کے واحد کامیاب طویل مدتی معاہدے کی خلاف ورزی کرے
گا۔وزیر کا پانی روکنے کا بیان موجودہ پالیسی کی بجائے اعلان تھا ،بھارت پہلے ہی 94فی صد پانی استعمال کرتا ہے۔ ماہرین خبردار کرچکے ہیں پاکستان پانی کی شدید قلت کا شکار ہے،بھارتی سیکورٹی ماہر کا کہنا ہے کہ بھارت کا پانی کے متعلق بیان اس لئے آیا کہ پاکستان کے خلاف کارروائی کیلئے حکومت شدید دباؤ میں ہے لیکن پانی روکنا ممکن نہیں اس کی بجائے دیگر ہتھکنڈے آزمائے جاسکتے ہیں۔بھارتی اخبار ایشین ایج نے لکھا کہ اڑی واقعے کے بعد مودی نے بھی کہا تھا خون اور پانی اکھٹے نہیں بہہ سکتے۔ اب ان کا وزیر پاکستان کے پانیوں کو روکنے کا کہہ رہا ہے۔یہ بیان ہندو بھگتوں کے مجمع کو تو خوش کرسکتا ہے مگر اس پر عمل کرنا حقیقت سے دور ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.