Top Rated Posts ....
Search

Showbiz Ki Duniya Se Afsosnaak Khabar

Posted By: Akbar on 24-02-2019 | 14:59:19Category: Political Videos, News


افسوسنا ک خبر : معروف پاکستانی ماڈل اوراداکارہ کی چھوٹی بہن ٹریفک حادثے میں جاں بحق، شوبز کی دنیا میں سوگ برپا کر دینے والی خبر آ گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اداکارہ ،ماڈل ونیزہ احمد کی چھوٹی بہن کار حادثے میں جاں بحق ہوگئی ہیں ، ونیزہ کی بہن کو اسلام آباد میں حادثہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ماڈل زینب قیوم نے انسٹا گرام پر بتایا گہ اداکارہ ، ماڈل ونیزہ احمد کی چھوٹی بہن اسلام آباد میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئی ہیں۔



انہوں نے اپنے پیغام میں اداکارہ ،ماڈل ونیزہ احمد کی چھوٹی بہن پر اظہار افسوس اور تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت کی درخواست بھی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ میری دعا ہے کہ اللہ پاک ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔زینب نے اپنے پیغام میں ونیزہ کی بہن کے بارے میں بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ جب آپ پیدا ہوئیں توونیزہ نے مجھے اور عائشہ کو کالج سے اپنے ساتھ لیا اور ہسپتال لے گئی تھیں۔آپ ہمیشہ ہمارے لیے بہت عزیز رہو گی،آپ چمکیلی آنکھوں کے ساتھ جانوروں سے بھی محبت کرنے والی تھیں۔زینب قیوم نے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں بھی کیں۔ واضح رہے اداکارہ ،ماڈل ونیزہ احمد کی چھوٹی بہن کے حادثے سے متعلق ابھی ابتدائی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ تاہم ابھی ان کی فیملی کی جانب سے حادثے سے کوئی حقائق یا انفارمیشن جاری نہیں کی گئی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.