Top Rated Posts ....
Search

Meri Waalda Meri Wife Se Sakht Naraaz Hain

Posted By: Akbar on 24-02-2019 | 14:55:13Category: Political Videos, News


میری والدہ میری اہلیہ سے سخت ناراض ہیں ۔۔ پاکستان کے نامورترین اداکار نے اپنی زندگی کا بڑا راز فاش کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا اسٹار زید علی نے اپنے ایک نئے ویڈیو لاگ میں مداحوں کو بتایا کہ ان کی والدہ ان کی اہلیہ یمنیٰ سے نفرت کرتی ہیں۔ زید علی نے ایک نیا ویڈیو لاگ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا،

جس کا ٹائٹل یہی تھا کہ ’میری والدہ میری اہلیہ سے نفرت کرتی ہیں‘اس ویڈیو میں زید علی کے ساتھ ان کی والدہ اور اہلیہ موجود تھیں، جبکہ انہوں نے دونوں سے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی مانگے۔ خیال رہے کہ زید علی نے اپنی شادی کے بعد ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ شادی کے بعد اب اپنی والدین کے ساتھ نہیں بلکہ یمنیٰ کے ساتھ ایل علیحدہ گھر میں رہتے ہیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز پر ایسے کئی کمنٹس سامنے آئے کہ زید علی کی والدہ ان کی اہلیہ سے ناخوش ہیں جبکہ چند ایسے کمنٹس بھی کیے گئے کہ یمنیٰ اپنی ساس کو پسند نہیں کرتی۔ اور شاید مداحوں کی ان کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے زید علی نے اپنی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ یہ ویڈیو لاگ شیئر کیا۔ ویڈیو کے دوران زید علی نے ایک مداح کی جانب سے پوچھا گیا سوال اپنی والدہ سے کیا کہ کیا وہ انہیں چار شادیاں کرنے دیں گی جس پر زید علی کی والدہ نے ہاں کا جواب دے کر یمنیٰ کو حیران کردیا تاہم بعدازاں ان کی والدہ نے کہا کہ یہ ضروری نہیں ایک بھی کافی ہے۔32 سالہ زید علی نے اپنی والدہ سے ایک اور سوال پوچھا کہ کیا وہ یمنیٰ کو پسند کرتی ہیں، جس پر والدہ نے انکار کیا اور بیٹے اور بہو دونوں کو حیران کردیا ،

بعدازاں انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ یمنیٰ کو پسند نہیں کرتی بلکہ اس سے پیار کرتی ہیں۔ زید علی نے اس ویڈیو کے دوران اپنی والدہ سے بھی یمنیٰ کے ان سے عمر میں بڑے ہونے کے باوجود شادی کرانے پر راضی ہونے کا سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ’سچ یہ ہے کہ مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ یمنیٰ عمر میں تم سے بڑی ہے‘۔بعدازاں یمنیٰ نے اپنی ساس سے سوال کیا کہ انہیں کم معلوم ہوا کہ وہ زید سے 5 سال بڑی ہیں تو والدہ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کا حوالہ دیا جو یمنیٰ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی تھی۔گزشتہ سال یمنیٰ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کے موقع پر تصویر شیئر کی،

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.