Top Rated Posts ....
Search

Mulak Ki Sab Se Badi Shakhsiyat Dr. Shahid Masood

Posted By: Ahmed on 24-02-2019 | 14:53:47Category: Political Videos, News


ملک کی بڑی سیاسی شخصیات اب کرپشن میں نہیں بلکہ کس قانون کے تحت گرفتار ہونے والی ہیں؟ ان میں کون کون شامل ہے؟ بریکنگ نیوز دینے والے ڈاکٹر شاہد مسعود نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے سیاستدانوں کو خبردار کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات میں سوچ سمجھ کر بیان دیں، اگر پاک بھارت کشیدگی بڑھی تو پھرمجھے نہیں پتا کیا ہوگا؟ ملین مارچ کی باتیں، گلی گلی میں لڑائی شور، اب کرپشن میں نہیں آرٹیکل 6کے تحت
رفتاریوں کی تیاری ہورہی ہے، عزیز بلوچ کی جے آئی ٹی کی رپورٹ اتنی خطرناک ہے اس کو پبلک کرنے سے متعلق بھی عدالت فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے امکانات ہیں، دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لوگوں میں خوف وہراس نہ پھیلایا جائے لیکن اس کے باوجود جنگ کے شدید خطرات ہیں۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور واضح کہہ چکے کہ اگر پہلی گولی بھارت چلائے گا پھر جنگ ختم ہم کریں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر پاک بھارت کشیدگی بڑھی تو پھرمجھے نہیں پتا کیا ہوگا؟ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں ملین مارچ کروں گا، خورشید شاہ ، آغا سراج درانی ،پھر گلی گلی میں لڑائی شور ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب کرپشن کے تحت گرفتاریوں کی تیاری نہیں ہورہی بلکہ آرٹیکل 6کے تحت گرفتاریوں کی


تیاری ہورہی ہے۔اسی لیے سندھ ہائیکورٹ میں عزیز بلوچ کی جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے کہ اس رپورٹ کو پبلک کیا جائے یا نہ کیا جائے؟ ذرا سوچیں یہ جے آئی ٹی رپورٹ کتنی خطرناک ہوسکتی ہے، کہ اس پر عدالت فیصلہ کرے گی کہ اس کوپبلک کیا جائے یا نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر رپورٹ پبلک کردی گئی تو پھر ملک کی بڑی سیاسی شخصیات کرپشن میں نہیں بلکہ آرٹیکل 6 کے تحت قتل وغارت ، غداری کے ذمرے میں گرفتار کی جائیں گی۔اسی طرح کلبھوشن کا جو معاملہ ہوا ہے اس پر بھی سوچا جا رہا ہے کہ گرفتاریاں کرپشن پر کی جائیں یا آرٹیکل 6کے تحت کی جائیں۔اس لیے سوچ سمجھ کر بیان بازی کی جائے۔ کیونکہ جب ملک کے اندر اور سرحدوں پر جنگ جاری ہو، تو پھر اس طرح کی چھوٹی چھوٹی چلاکیاں برداشت نہیں کی جاتیں ، پھر کہتے ہیں ان کو ادھر ہی دبڑ دوس کردو۔اب جیسا میڈیا پرپاک بھارت ٹاک شوز ہورہے ہیں اور گالیاں دی جاتی ہیں۔ میں نے 13سال پہلے2007ء میں ایسا ہی پہلا پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاک شو پروگرام شروع کیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.