Top Rated Posts ....
Search

Dubai Jaane Waala Musafir Tayaara (Plane)

Posted By: Akram on 24-02-2019 | 14:52:51Category: Political Videos, News


دبئی جانے والے مسافر طیارے کو اغواء کرنے کا معاملہ، آپریشن کے دوران ہائی جیکر ہلاک ۔۔ تعلق کس ملک سے نکل آیا؟ ہوش اڑا دینے والی خبر
ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی اسپیشل فورسز کی جانب سے کئیے جانے والے آپریشن کے نتیجے میں 25 سالہ مبینہ ہائی جیکر ماراگیا ۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی قومی ائیرلائن کے طیارے کے ہائی جیک ہونے کی اطلاعات ہیں۔پرواز ڈھاکہ سے براستہ چٹاگانگ ،دبئی جا رہی تھی جسے اغوا کر لیا گیا ہے۔اس
وقع پر آنے والی تفصیلات کے مطابق طیارے کو چٹآگانگ کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے جبکہ جہاز کے عملے میں سے بھی ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ اس حوالے سے کچھ دیر پہلے کی اطلاعات کے مطابق جہاز کی ہائی جیکنگ میں ملوث مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔آپریشن میں حصہ لینے والے وائس ائیر مارشل مفید رحمان کی جانب سے بتایا گیا کہ طیارہ اتارنے کے 7 بج کر 45 منٹ پر مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا۔ اس شخص کے حوالے سے بتایا جا رہا تھا کہ وہ بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے بات کرنا چاہتا ہے۔ تاہم اس مشکوک شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی اطلاعات تھیں حکام کا مزید کہنا تھا کہ طیارے میں موجود تمام افراد محفوظ ہیں۔اس حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق طیارے کواغواکی کوشش کرنےوالا 25 سال کابنگلا دیشی نوجوان ہلاک کردیاگیا۔اسپیشل فورسز نے آپریشن کر کے ہائی جیکر ہلاک کیا،۔واضح


ہو کہ مسلح شخص کی کاک پٹ میں داخلےکی کوشش پرطیارےنےچٹاگانگ میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں بیمان ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز جس کو ہائی جیک کر لیا گیا تھا میں سے تمام مسافروں کو اُتار لیا گیا ۔ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ کے مطابق بیمان بنگلہ دیش ائیر لائن کی پرواز جس کو چٹاگانگ ائیرپورٹ پر ہائی جیک کر لیا گیا تھا میں سے تمام مسافروں کو اُتار لیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیشی وزیر داخلہ اسدالزمان خان نے بتایا کہ ڈھاکا سے دبئی جانے والی پرواز کو شاہ امانت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اُترتے ہی ہائی جیک کر لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک مسلح شخص نے پائلٹ کے سر پر بندوق تان لی تھی ۔ تمام مسافروں اور پائلٹ کو بحفاظت اُتار لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امکان ہے مشتبہ شخص اور جہاز کا عملہ ابھی بھی جہاز کے اندر ہی ہیں اور سیکورٹی فورسز اصل صورتحال جاننے کی کوشش کر رہی ہیں۔ شاہ امانت ائیرپورٹ پر بیمان ائیرلائن کے سٹیشن منیجر نے تصدیق کی کہ جہاز کو ہائی جیک کر لیا گیا تھا لیکن انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.