Top Rated Posts ....
Search

Kangna Ranaut Kya Kar Rahi Hain?

Posted By: Akbar on 23-02-2019 | 23:58:49Category: Political Videos, News


کچھ روز قبل پاکستان کو دھمکیاں مگر آج ۔۔۔۔۔ کنگنا رناوت اپنے لولے لنگڑے گھوڑے کے ساتھ کیا کر رہی ہیں؟ ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ پاکستانیوں کی ہنسی نکل گئی
ممبئی ( مانیٹرنگ ڈٰیسک ) کنگنا رناوت نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں پلوامہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر ہی برس پڑیں ، کنگنا نے بھارتی شاعر جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ عظمی پر بھی تنقید کی اور انہیں بھارت اور پاکستان کے درمیان فنکارانہ تعلقات کی وجہ قرار دیا

تفصیلات کے مطابق پلوامہ واقعہ کے بعد مسلسل بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اپنایا جا رہا تھا ، جارحانہ رویہ اپنانا میں صرف بھارتی حکومت اور تنگ نظر متعصب تنظیمیں ہی شامل نہیں ہیں ، بلکہ بالی وڈ کے متعدد اہلکار اور سابق کرکٹر بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو کر توجہ سمیٹنے میں لگے ہوئے ہیں انہی میں سے ایک کنگنا رناوت بھی ہیں کچھ روز قبل انکی جانب سے دیا گیا ، انٹرویو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ، کنگنا رناوت نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں پلوامہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر ہی برس پڑیں ، کنگنا نے بھارتی شاعر جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ عظمی پر بھی تنقید کی اور انہیں بھارت اور پاکستان کے درمیان فنکارانہ تعلقات کی وجہ قرار دیا ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے صرف ہماری قوم کی سیکورٹی پر حملہ نہیں کیا بلکہ کھلے عام اور ذلت آمیز طریقے سے ہماری آزادی پر بھی حملہ کیا ہے۔اب ہمیں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن اقدمات کرنے کی ضرورت ہے ورنہ اس وقت غصے کے عالم میں ہماری خاموشی کا غلط مطلب لیا جائے گا ، آج بھارت خون میں بہہ رہا ہے۔



ہمارے بیٹوں کی ہلاکتیں ہماری آنتوں میں خنجر کھونپ رہی ہیں۔اس صورتحال میں اگر کوئی بھی امن کے بارے میں لیکچر دے تو اس پر کالی سیاہی پھینک دینی چاہئیے یا پھر اسے گدھے پر بٹھا دینا چاہئیے ، کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بے شمار مخالفین قوتیں ہیں ،اور یہ اینٹی نیشنل دشمنوں کا پیغام بڑھاتے ہیں ، لیکن اب فیصلہ کن وقت ہے اب ہماری توجہ پاکستان پر پابندی نہیں بلکہ پاکستان کی تباہی پر ہونا چاہیے۔اس واقعے بعد پاکستان میں انکے خلاف خاصا ردعمل دیکھا جارہا تھا تاہم انکی حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے پاکستان کی تباہی کی خواہاں کنگنا رناوت کو مذاق بنا دیا ہے۔کنگنا حال ہی میں ایک فلمکی شوٹنگ میں مشغول ہیں جہاں وہ قدم زمانے نے لڑی جانے والی جنگ کا سین فلما رہی ہیں جہاں انکے اردگرد موجود لوگ تو حقیقی گھوڑوں پر سین فلما رہی ہیں مگر بڑھ چڑھ کر پاکستان کی تباہی کے خواب دیکھنے والی کنگنا ایک نقلی گھوڑے پر سوار ہیں ، انکی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ، اس ویڈیو کے سامنے آنے پر انکا خاصا مذاق اڑایا جا رہا ہے کہ کنگنا اپنے لولے لنگڑے گھوڑے پر بیٹھ کر حملہ کرنے جا رہیں ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.