Top Rated Posts ....
Search

Pakistani Siasat Mein Jhaado Phirne...

Posted By: Ahmed on 23-02-2019 | 15:36:12Category: Political Videos, News


پاکستانی سیاست میں جھاڑو پھیرنے کی تیاریاں۔۔۔۔ ملکی سیاست کے کونسے بڑے نام گرفتار ہونے والے ہیں؟ رات گئے آنے والی خبر نے بڑے بڑوں کو ہلا کر رکھ دیا
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آغاسراج درانی کی بڑی گرفتاری کے باوجود سندھ میں مکھی نے پر نہیں مارا ، میں اپنے اس دعوے پر قائم ہوں کہ چالیس آدمیوں پر جھاڑو پھرے گا اور مارچ کی ڈیڈ لائن ایک یادو مہینے آگے ہو سکتی ہے۔



تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا تحریک چلانے والا فیوز ہی اڑا ہوا ہے اور آغاسراج درانی کی بڑی گرفتاری کے باوجود سندھ میں مکھی نے پر نہیں مارا ، میں اپنے اس دعوے پر قائم ہوں کہ چالیس آدمیوں پر جھاڑو پھرے گا اور مارچ کی ڈیڈ لائن ایک یادو مہینے آگے ہو سکتی ہے .ملک کولوٹنے والے ایسی ایسی بیماری ڈھونڈھ کر لاتے ہیں جس کا علاج ہی صرف لندن میں ہوتا ہے اور آپریشن ایسے جراح سے کراتے ہیں کہ کوئی نشان ہی نہیں پڑتا،ملک میں فریٹ اور پسنجر ٹرینوں کا جال بچھانے کا فیصلہ کیا ہے ،ترکی، روس اور چین سمیت18ممالک نے جوائنٹ ونچر میں دلچسپی ظاہر کی ہے‘بھارت سے کشیدگی کے باعث ایندھن کا ذخیرہ آٹھ کی بجائے ایک ماہ کرنے کیلئے ایمر جنسی کا نفاذ کردیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک لوٹنے والے جب اقتدار میںہوں تو مکمل فٹ ہوتے ہیں اور جیسے ہی اپوزیشن میں آتے ہیں اور ان کا احتساب کیا جاتا ہے تو ان کی بیماریاں جنم پا جاتی ہیں ۔ شریف برادران نے کہا ہے کہ چوری میں انہیں جو سزا ہوئی ہے وہ ٹھیک ہے لیکن اب اس بنیاد پر ضمانت مانگی ہے۔



ان کی صحت سات سال سزا کاٹنے کے قابل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے چار ریاستوںمیں شکست کے بعد جان بوجھ کر 65سے 70 فیصد جنگ کے چانسز پیدا کر دئیے ہیں ، میں اپنی سیاسی بصیرت کی بناءپر کہہ رہا ہوں کہ مودی نے سیاسی پوزیشن کو مذہبی نفرت میں تبدیل کر دیا ہے اور نریندر مودی آر ایس ایس کا آف شوٹ ہے ، بھارت سیکولر ازم سے مذہبی تشدد پسند اورانتہا پسند ملک بن گیا ہے ، جب سمجھوتہ ایکسپریس کو جلایا گیا تو میں نے اس وقت بھی کہا تھاکہ یہ دہشتگردی ہے ۔ جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے کشمیر کی تحریک جاری رہے گی اور پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد میںان کے ساتھ ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت سے کہا ہے کہ ہم تفتیش کے لئے تیار ہیں اور اگر کوئی معلومات ہیں تو شیئر کریں ، وزیر اعظم عمران خان نے تینوں افواج کو اختیار دیدیا ہے کہ اگر دھرتی پر حملہ ہو تو منہ توڑ جواب دیا جائے اور دشمن کو نیست و نابود کر دیاجائے ۔ میں ایک بار پھر ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ اگر پاکستان پر حملہ کیا گیا تو بھارت میں برلا جی کے مندر میں گھنٹیاں بجیں گی ،نہ چڑیاں چہکیں گی اور نہ گھاس اگے گی بلکہ جو بھی قرض ہیں وہ یکمشت اد اکر دیاجائے گا ۔



انہوں نے کہا کہ و زیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی تاریخی دوستی ہو چکی ہے ۔ بھارت نے سعودی ولی عہد اور وزیر خارجہ سے پلوامہ واقعے کے تناظر میں پاکستان کے خلاف بیان دلوانے کی کوشش کی جو ناکام رہی ۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ زرداری کہتا ہے میرے خلاف کیس کراچی میں سنیں جبکہ شریف برادران کہتے ہیں ان کا کیس لاہور میں سنا جائے اس کی کوئی نہ کوئی تو وجہ ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی میں میری کوئی مخالفت نہیں، میری عمران خان سے دوستی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ میری پوری پی ٹی آئی سے دوستی ہے ۔ میری بلاول سے صلح ہو چکی ہے ،میں نے سمجھا دیا ہے بیٹا باہر نہیں نکلے گا ، انہوں نے کہا کہ والدین نے بچوں کو پتا ہی نہیں چلنے دیا کہ ان کے نام پر کتنی حرام کی دولت اکٹھی کی گئی ہے اور اس کےلئے ساری زندہ تباہ کر دی گئی ہے لیکن ان کے آخری پانچ اوور ہیں ۔ چالیس آدمیوں کا جھاڑو پھر ے گا لیکن ایک یا دو مہینے آگے ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی اراضی کو کمپیوٹر ائزڈ کر دیا ہے جس سے موبائل پر اس کی تمام معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

تجاوزات کے حوالے سے دوبارہ ریو یو کر رہے ہیں اور اس حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں پہلی بار نان سٹاپ ٹرین جناح ایکسپریس (وی آئی پی )چلانے جارہے ہیں جو لاہور کینٹ سے کراچی کینٹ کے درمیان چلے گی اور اس کا سفر 14سے 15گھنٹوں پرمحیط ہوگا ،اس کے بعد ہم سر سید ایکسپریس کو لے کر آئیں گے۔ ہم درگئی، مردارن، پشاور، نوشہرہ، تخت بھائی کو کراچی کے ساتھ لنک کریں گے ۔ چار ماہ میں پسنجر ٹرینوں سے 2.4ارب روپے زیادہ آمدن ہوئی ہے، ہم اپنے اخراجات کم کر رہے ہیں اور 10ارب کے ہدف کو حاصل کریں گے ، ہم ہر اس جگہ جائیں گے جہاں سے ہمیں سواری ملے گی ، ہم آئندہ پندرہ روز تک ٹرینوں کے ساتھ کوچز کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ فریٹ ٹرین جس کا 25ویگنوں کے ساتھ آغاز کیا تھا اسے 30کر دیا ہے ،فریٹ ٹرین کا کرایہ ٹرانسپورٹ کی نسبت کم رکھا ہے تاکہ ہمیں بزنس ملے ۔100 دنوں میں 20ٹرینیںچلائی ہیں اس سال بھی 20ٹرینیں چلائی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ ریلوے میں پوسٹوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں ،ریلوے میں پروموشن کا نظام سست ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے میرٹ پر مستقل کرنے اور بھرتیوں کی اجازت دی ہے ، ریلوے پولیس میںبہتری لارہے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.