Top Rated Posts ....
Search

India Mein Is Waqt Kya Ho Raha Hai?

Posted By: Akram on 23-02-2019 | 15:35:02Category: Political Videos, News


’’ شرمناک بھارتی پالیسی‘‘ انڈیا میں اس وقت کیا ہورہا ہے؟ عاصمہ شیرازی نے صحافتی اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا انکشاف کر دیا کہ پورا ملک حیران رہ گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر خان اینکر اور تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہاہے کہ بھارت میں انتہاپسندی اس عروج پر پہنچ گئی ہے ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ سے محفوظ نہیں رہا، اس پالیسی سے بھارت میں خود کش حملہ آور پیدا ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

کرتے ہوئے عاصمہ شیرازی نے کہا کہ بھارت میں انتہاپسندی اس عروج پر پہنچ گئی ہے ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ سے محفوظ نہیں رہا، اس پالیسی سے بھارت میں خود کش حملہ آور پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے عقلمندی سے کام لیاہے لیکن جو انتہا پسندی وہاں پیدا ہوچکی ہے ، یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے ۔عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی کمر کا درد ٹھیک ہوگیا ہے تو ان کو پاکستان واپس آجانا چاہئے اور اپنے اوپر قائم مقدمات کا سامنا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں چودھری نثار نے .

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکال کر ان کو باہر بھیجا تھا ۔خیال رہے کہ پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی دیکھنے مین آرہی ہے، جس کے پیش نظر صحافتی برادری بھی اپنا فرض بخوبی نبھا کر پوری دنیا میں حق کی پہچان کرو رہی ہے۔ پلوامہ میں ہونے والے خودکش حملے میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے، جن کی حالت تشویش ناکتھی اور بعد میں ہلاکتوں کا سلسلہ بڑھ گیا۔ واضح رہے کہ بارودی مواد سے بھری گاڑی نے بھارتی فوجی قافلے میں شامل ایک بس کو نشانہ بنایا۔ قافلے میں 70 گاڑیاں، جب کہ 2500 اہل کار شامل تھے۔حملے کے بعد ضلع پلواما کی 300 کلو میٹر لمبی سری نگر جموں ہائی وے بند، جب کہ وادی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ یہی وہ شاہراہ ہے جو ہر سال ہندو یاتری امرناتھ گھپا تک جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق خود کش حملے میں 350 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، حملے میں ایک بس اور 5 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.