Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Ne Faisla Kar Liya...

Posted By: Abid on 23-02-2019 | 15:33:43Category: Political Videos, News


افواج پاکستان نے کمر کس لی ، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا وقت آن پہنچا۔۔۔ پاکستان نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ پوری دنیا کی نظریں برصغیر پر لگ گئیں
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان نے واضح اعلان کردیا ہے کہ خوف کی فضاءنہیں چاہتے، اگر صورتحال کشیدہ ہوئی تو مغربی سرحد سے فوجیں مشرقی سرحدپرلگائیں گے، جنگ مسلط ہوئی تو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بھارت کے

جنگی جنون اور دھمکی آمیز رویے پر پاکستان نے واضح اعلان کردیا ہے کہ خوف کی فضاءنہیں چاہتے، صورتحال کشیدہ ہوئی تو مغربی سرحد سے فوجیں مشرقی سرحدپرلگائیں گے۔ بھارت کے ساتھ موجودہ حالات میں خطرات موجودہیں، جنگ مسلط ہوئی تو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حالات میں کرتار پور جیسے اقدامات کو خطرہ لاحق ہے۔بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کے بھی شواہدآج تک نہیں دیے،بھارت کی طرف سے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کے دوست ممالک سے رابطے جاری ہیں، دوست ممالک کی اخلاقی اورسیاسی حمایت درکارہے، دوست ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر تاحال پاکستان میں ہی موجودہیں جبکہ بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ بھی ابھی تک بھارت میں ہیں۔دوسری جانب بھارت جنگی جنون میں اندھا ہوچکا ہے ھارت نے پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑنے کی تیاریاں مکمل کر لیں، مقبوضہ کشمیر میں سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے دکانداروں کو تمام اناج کل تک فروخت

کرنے کا حکم، تمام ہسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ بھارت کی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کے تمام میڈیکل کالجز کے عملے کی تعطیلات منسوخ کر دی ہیں۔ بھارت کی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی ہے۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.