Top Rated Posts ....
Search

Showbiz Ki Duniya Se Dil Kharaash Khabar

Posted By: Ahmed on 23-02-2019 | 00:01:52Category: Political Videos, News


شوبز کی دنیا سے دلخراش خبر : پاکستان کی نامور اداکارہ کو گھر میں گھس کر بے دردی سے قتل کر دیا، تصاویر نے پوری قوم کو افسردہ کر دیا
مردان(نیوز ڈیسک ) نامورمقامی اسٹیج اداکارہ گلالئی کو نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد بے دردری سے قتل کردیا۔ جسکی تصاویر منظر عام پر آگئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں تھانہ چورہ کی حدود سے برآمد ہونے والی نامعلوم خاتون کی لاش کی شناخت پشتو ن کی

اسٹیج اداکارہ گلالئی کے نام سے ہوئی ہے۔مردان میں اسٹیج ڈراموں کی خوبصورت اداکارہ گلالئی کو چند روز قبل نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔اداکارہ ان دنوں اپنے نومولود دوماہ کے بیٹے کے ساتھ مردان میں رہائش پذیر تھیں۔ ان کے قتل پر مقامی فنکاروں نے رنج کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔اداکارہ گلالئی کے قتل کا مقدمہ اس کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اداکارہ کا نام گلالئی کے بجائے لبنٰی لکھا گیا ہے جبکہ اداکارہ کا شوہر عمران واقعے کے بعد سے روپوش ہے۔ پولیس کے مطابق تین افراد پر دعویٰ داری کی گئی جس پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گلا لئی کی تصاویر دیکھیں :



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.