Top Rated Posts ....
Search

Meera Lut Gayi Barbaad Ho Gayi

Posted By: Akbar on 22-02-2019 | 23:56:13Category: Political Videos, News


میرا لُٹ گئیں، برباد ہوگئیں۔۔۔۔ گھر کے ملازم نے ہی ایسی کارروائی ڈال دی کہ پاکستانی اداکارہ کی دنیا اُجڑ گئی
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کا کریڈٹ کارڈ اور اس کا کوڈ ملازم محمد اصغر کے پاس تھا ، ان کا ملازم اے ٹی ایم سے 4 لاکھ روپے،گھر کے زيورات،کریڈٹ کارڈ اور پرس چوری کرکے بھاگ گیا ہے۔ انہوں نے تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کرایا۔



تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کا کہنا ہے واقعے کے بعد انہوں نے تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کرایا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، ان کا کریڈٹ کارڈ اور اس کا کوڈ ملازم محمد اصغر کے پاس تھا ، میرا نے بینک پر بھی ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلنے کا موبائل فون پر پیغام نہیں آیا ، بینک اور ملازم کی ملی بھگت سے ان کے اکاؤنٹ سے رقم چوری ہوئی ہے ، ادکارہ کا کہنا تھا کہ بینک کو تحریری شکایت بھی کی ہے لیکن اس کا بھی کچھ نہیں بنا۔ خیال رہے گزشتہ روزماہرہ خان نے ٹوئٹر پر ہدایت کار عاصم رضا کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا میں نے ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا گانا دیکھا ہے، گانے میں تمام لوگوں نے اچھی پرفارمنس دی ہے لیکن ’’میرا جی‘‘ کی پرفارمنس اتنی زبردست ہے کہ آپ کی نظریں ان سے ہٹتی ہی نہیں، میرا نے اسکرین پر کسی کو نظر ہی نہیں آنے دیا ، ماہرہ کی اس تعریف کے جواب میں اداکارہ میرا نے ماہرہ سے اپنی طویل دشمنی کا خاتمہ کرتے ہوئے کھلے دل سے ان کی تعریف کا شکریہ ادا کیا۔

اور کہا ماہرہ تم نے جو عزت اور محبت مجھے دی ہے میں اسے ہمیشہ یاد رکھوں گی۔ اس کے ساتھ ہی میرا نے ماہرہ کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا ماہرہ جس مقام پر تم آج ہو ہمیں تم پر فخر ہے، خدا ہمیشہ تم پر اپنی مہربانی رکھے ، واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ میرا ماہرہ خان کو کئی بار تنقید کا نشانہ بناچکی ہیں یہاں تک کہ ماضی میں میرا نے ماہرہ کے خلاف طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ خان شوبز سے وابستہ اداکاراؤں کے چولہے بند کرنے کا مشن لے کراس شعبے میں آئی ہے ، یاد رہے کہ فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں اداکار شہریار منور اور مایاعلی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، جب کہ اداکارہ میرا بھی فلم میں ایک گانے میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرہ خان اور فواد خان بھی فلم میں مختصر کرداروں میں نظر آئیں گے۔’’پرے پٹ لو‘‘ رواں سال عید الضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.