Modi Sarkar Bokhlaa Gayi...Shahrukh Khan
Posted By: Ahmed on 22-02-2019 | 23:54:57Category: Political Videos, Newsمودی سرکار بوکھلا گئی۔۔۔۔ شاہ رخ خان کے حوالے سے آنے والی خبر نے ساری دنیا میں شائیننگ انڈیا کا شرمناک چہرہ بے نقاب کر دیا
ممبئی ( مانیٹرنگ ڈٰیسک ) بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کو تاریخی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ عوض پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی خواہاں ہے ، بھارتی حکومت نے اداکار کو اعزازی ڈگری دینے کی درخواست مسترد کردی اور بتایا کہ اداکار پہلے ہی اس طرح کی اعزازی ڈگری لے چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ نے وزارت ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ ’ایچ آر ڈی‘ کو درخواست دی تھی کہ وہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو ان کی خدمات کے عوض پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی خواہاں ہے ، تاہم ایچ آر ڈی نے یونیورسٹی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان پہلے ہی بھارت کی ایک اور معروف یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری حاصل کر چکے ہیں ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی یونیورسٹی نے فروری 2018 میں وزارت کو تحریری طور پر درخواست بھیجی تھی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے بھیجی گئی درخواست میں بتایا گیا تھا کہ چوں کہ شاہ رخ خان نے بھارتی سینما اور ملکی ثقافت کو پھیلانے میں نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں، اس لیے یونیورسٹی انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینا چاہتی ہے ، درخواست میں وزارت سے اپیل کی گئی تھی کہ یونیورسٹی کو شاہ رخ خان کو اعزازی ڈگری دینے کی اجازت دی جائے ، ابتدائی طور پر وزارت نے یونیورسٹی کی درخواست مسترد نہیں کی تھی بلکہ حکومت نے یونیورسٹی سے مزید معلومات طلب کی تھیں ، حکومت نے یونیورسٹی انتظامیہ سے پوچھا تھا۔
ادارہ شاہ رخ خان کو کس کی منطوری سے اور کیوں ڈگری دینا چاہتا ہے ، جس کے بعد یونیورسٹی نے ایک اور تحریری درخواست میں حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ اداکار کو ایگزیکٹو کونسل کے ارکان کی منظوری سے ڈگری دی جا رہی ہے ، تاہم یونیورسٹی کے وضاحتی خط کے باوجود بھارتی حکومت نے اداکار کو اعزازی ڈگری دینے کی درخواست مسترد کردی اور بتایا کہ شاہ رخ خان پہلے ہی اس طرح کی اعزازی ڈگری لے چکے ہیں ، یونیورسٹی سے وزارت کی درخواست مسترد ہونے سے قبل ہی اداکار کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا کہ انہیں اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا۔ اداکار کی ٹیم کی جانب سے یونیورسٹی کے فیصلے کو سراہا گیا تھا اور ساتھ ہی اس بات کی توقع ظاہر کی گئی تھی کہ اداکار کو اعزازی ڈگری کا فیصلہ شاہ رخ خان کے لیے اعزاز کی بات ہے ، تاہم حکومت نے یونیورسٹی کو اپریل 2018 میں شاہ رخ خان کو اعزازی ڈگری دینے سے منع کردیا۔ دوسری جانب بھارتی ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر ایسا کوئی قانون موجود نہیں ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کو ایک سے زائد ڈگری دینے سے روکا جائے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق تاہم ادارہ ایسے فیصلوں کی حوصلہ شکنی کرتا ہے کہ کسی بھی شخص کو ایک سے زائد ملتی جلتی اعزازی ڈگریاں دی جائیں ، شاہ رخ خان نے اسی یونیورسٹی سے 1988 اور 1990 میں ماس کمیونی کیشن میں ماسٹر کیا تھا، تاہم وہ آخری سال کے امتحانی پرچے نہیں دے سکے تھے۔