Top Rated Posts ....
Search

Boom Boom Afridi Ka Record Bikhar Kar Huwa Gayab

Posted By: Ahmed on 21-02-2019 | 13:50:28Category: Political Videos, News


یسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے بوم بوم آفریدی کا انٹر نیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکےلگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی جانے والی 5 میچز کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں’یونیورس باس‘ کے نام سے مشہور ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے انگلش گیند باز معین علی کو چھکا جڑ کر شاہد آفریدی کے انٹرنیشنل کرکٹ میں476 چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
کرس گیل کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ میں 477 چھکے لگانے کا ریکارڈ بن گیا۔
کرس گیل نے اس دوران 12 چھکوں کو 3 چوکوں کی مدد سے کیریئر کی 24 ویں دھواں دھار سنچری بھی اسکور کرلی جبکہ ویسٹ انڈیز نے ایک روزہ میچ کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے رسید کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگ کے دوران 23 چھکے رسید کیے گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس تھا جس نے 2014 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ہی ایک اننگ میں 22 چھکے لگائے تھے۔c

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.