Top Rated Posts ....
Search

Shehzada Toh Shehzada Nikle

Posted By: Ahmed on 21-02-2019 | 13:45:46Category: Political Videos, News


شہزادہ تو بالکل ہی شہزادہ نکلا: محمد بن سلمان نے فراخدلی کی انتہا کرتے ہوئے بھارتیوں کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، عمران خان بھی ہکا بکا رہ گئے
نئی دہلی ( ویب ڈیسک ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا بھی حکم دے دیا ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب میں قید ان بھارتیوں کی رہائی کے لیے محمد بن سلمان سے

درخواست کی تھی ۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا ہے کہ وزیراعظم نریند ر مودی کی درخواست پر سعودی ولی عہد نے 850بھارتی قیدیو ں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔قیدیوں کی رہائی کے حکم کے ساتھ نریندر مودی کی درخواست پر محمد بن سلمان نے بھارتی حج زائرین کا کوٹہ بڑھا کر اس کی تعداد 2لاکھ کر دی ہے ۔اس سے قبل بھارتی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ولی عہد نے دہشت گردی کو مشترکہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد نے 2ہزار 107پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔تا حال پانچ سعودی قیدی رہا ہونے کے بعد پاکستان پہنچ چکے ہیں وطن عزیز کی دھرتی پر قدم پڑتے ہی سجدے میں گر گئے،اہلخانہ نے پر نم آنکھوں سے اپنے پیاروں کا استقبال کیا ۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کی اسلام آباد آمد کے موقع پر

وزیراعظم عمران خان نے عشائیے کے دوران خصوصی طور پر کھڑے ہو کر کہا کہ سعودی ولی عہد میں آپ سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں حاجیوں کیلئے خصوصی درخواست کی کہ سعودی عرب پاکستانی حجاج کو امیگریشن کی سہولت فراہم کرے۔25 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ یہ سارے پاکستانی میرے دل کے قریب ہیں۔ ان سے اچھا رویہ اختیار کیا جائے۔ وزیراعظم نےمزید ایک اور درخواست کی کہ 3 ہزار پاکستانی جو اپنا گھربار چھوڑ کر سعودی عرب گئے۔ وہ معمولی جرائم میں جیلوں میں قید ہیں۔ میری درخواست ہے کہ ان کو رہا کیا جائے۔ جس پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان کو انکارنہیں کرسکتے، وزیراعظم آپ مجھے سعودی عرب میں اپنا پاکستانی سفیر سمجھیں۔ جس کے بعد آج ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2 ہزار 107 پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دیاتھا۔واضح رہے کہ 25 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.