Bharti Fauj Par Qayamat Toot Padi
Posted By: Akbar on 21-02-2019 | 00:12:40Category: Political Videos, Newsپلوامہ کے بعد بھارتی فوج پر ایک بار پھر قیامت ٹوٹ پڑی ، لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، مودی سرکار سکتے میں آگئے
سری نگر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے کیمپ پر برفانی تودا گرگیا ، جس کی زد میں آکر ایک فوجی ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ، جن کی تلاش جاری ہے ، حکام کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برفانی تودہ گرنے کا واقعہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے کناؤر میں چین بھارت سرحد کے قریب پیش آیا ، بھارتی آرمی کے یونٹ جموں و کشمیر رائفلز کے اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے کہ ان کی چوکیوں پر برفانی تودہ گرگیا ، کناؤر کے ڈپٹی کمشنر گوپال چند نے بتایا کہ ایک بھارتی فوجی کی لاش نکال لی گئی ہے ، جبکہ باقی فوجیوں کی تلاش جاری ہے ، گوپال چند نے یہ بھی بتایا کہ بھارت تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے متعدد اہلکار بھی اس تودے سے متاثر ہوئے تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بچالیا گیا ،لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہیں، جبکہ فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔تقریباً 16 بھارتی فوجی سرحد پر تعینات تھے جو حادثے کے وقت گشت پر تھے۔ بھارتی فوج کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک سو 50 بھارتی فوجی اہلکار سرچ آپریشن کرنے والی ٹیم کا حصہ ہیں۔ خیال رہے اس سے پہلے بھارت کے دو جنگی طیارے تربیتی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہو گئے ہیں ، حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ، حادثہ منگل کی صبح بنگلور میں پیش آیا۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جہاز ٹکرانے سے قبل دونوں پائلٹس نے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی تھی۔ دونوں پائلٹس تجربہ کار تھے اور بین الاقومی ایئر شوز میں بھی شرکت کرتے رہے ہیں۔ حادثہ طیاروں کے پر ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا ، دونوں پائلٹس بری طرح زخمی ہیں اور انہیں ابتدائی طبی امداد دی جاری ہے۔ بھارتی جنگی طیاروں کا ملبہ رہائشی آبادی کے قریب گرا۔ بھارتی ایئرفورس اور مقامی پولیس کی جانب سے علاقہ کی ناکا بندی کردی گئی تھی۔ ٹیمیوں نے ملبے سے ثبوت و شواہد اکٹھے کیے ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلا جا سکے ،حادثے کے بعد آگ بجھانے والی گاڑیاں، پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچی تھیں ، بھارت کے ریٹائرڈ ایئر مارشل پی کے باربورا نے کہا ہے کہ اس حادثے کی ذمہ داری ٹیکنیکل اسٹاف پرعائد ہوتی ہے ، قبل ازیں یکم فروری 2019 کو بھی بھارت کا لڑاکا طیارہ گر تباہ ہوا تھا جس سے دو پائلٹس ہلاک ہوگئے تھے۔ یکم فروری کا حادثہ ریاست کرناٹک میں پیش آیا تھا جس میں لڑاکا طیارہ میراج 2000 اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد نامعلوم وجوہات کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔ 28 جنوری 2019 کو بھی بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ’جیوگر‘ گرکر تباہ ہوا تھا جس میں پائلٹ محفوظ رہا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔