Top Rated Posts ....
Search

Shandaar Khabar Shahid Afridi Bhi...

Posted By: Abid on 21-02-2019 | 00:08:45Category: Political Videos, News


شاندار خبر : سیاسی مخالف شاہد خان آفریدی بھی وزیر اعظم عمران خان کی صفوں میں شامل ہو گئے
لاہور ( ویب ڈیسک )پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پلواما حملے کے بعد بھارتی الزامات کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان کے جامع بیان کی حمایت کردی ہے۔شاہد افریدی نے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم کے بیان کی ویڈیو شیئر کی ہے جس ساتھ ’’قطعی شفاف اور واضح‘‘ تحریر کیا ہے

شاہد آفریدی نے وزیر اعظم کی حمایت کردی وزیراعظم عمران خان اپنے بیان پلواما حملے کی تحقیقات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت ایکشن کے قابل انٹیلی جنس معلومات دے ہم کارروائی کریں گے۔ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں واضح کیا کہ یہ نیا پاکستان اور نیا مائنڈ سیٹ ہے، ہم استحکام چاہتے ہیں، بھارتی حکومت کو پلوامہ واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کرتا ہوں، پاکستان پلوامہ واقعے کی تحقیقات کرانے کو تیار ہے۔ لوامہ حملے کے بعد سے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے، پہلے بھارتی کمپنی نے پی ایس ایل کے میچز دکھانے سے انکار کیا، پھر گزشتہ روز مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی لگادی۔ اب نامور اداکار سلمان خان بھی پاکستانی اداکاروں کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔ سلمان خان نے اپنی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم ’نوٹ بک‘ سے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو باہر کردیا، سلمان خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس سلمان خان فلمز کو فوری طور پر عاطف اسلم کی جگہ کسی بھارتی گلوکار کی آواز میں گانے ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی ہے، فلم کے گانوں کی دوبارہ سے ریکارڈنگ کا کام ایک سے 2 دن میں شروع ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں میں حالیہ کشیدگی کی وجہ سے جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی ہندوانتہا پسندوں کے خوف سے دورہ کراچی منسوخ کرچکے ہیں جب کہ پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر بھارتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی ’دی کپل شرما شو‘ سے نکال دیا گیا۔ اٹھارہ فروری کو پلوامہ میں دوسری بڑی کارروائی ہوئی جس میںآٹھ افراد مارے گئے۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے جنوبی علاقے عرصے سے تحریک آزادی کا مرکز رہے ہیں۔ تازہ ترین جھڑپ میں بھارتی فوج کے ایک میجر اور چار فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ جمعرات کو ہونے والے خودکش حملے میں جو کارروائی کی گئی تھی اس کا ماسٹر مائنڈ یا اصل منصوبہ بند بھارتی فوج کے مطابق اٹھارہ فروری کی کارروائی میں جاں بحق ہوا۔ گزشتہ ہفتے کی بڑی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے اس حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی تھی اور ایک اطلاع کے مطابق جب انہوں نے چند افراد کو گھر میں گھیر لیا تو فائرنگ شروع ہوگئی جس میں حریت پسند اور فوجی دونوں طرف کے لوگ گولیوں کی زد میں آگئے۔ اس جوابی کارروائی کے لیے بھارتی فوج نے پورے گائوں کو محاصرے میں لے لیا تھا۔ اس جھڑپ میں بھارتی فوج کے میجر ڈی ایس ڈونڈیال کے لیے کئی ہیڈ کانسٹیبل اور سپاہی بھی مارے گئے جبکہ کئی حملہ آور خود بھارتی فوج کے بیان کے مطابق محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.