Top Rated Posts ....
Search

Woh Ghadi Aa Gayi Jis Ka Intezaar Tha

Posted By: Abid on 19-02-2019 | 23:57:18Category: Political Videos, News


وہ گھڑی آ گئی جسکا انتظار تھا : امت مسلمہ کے ہیرو طیب اردگان کب پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں ؟ صبح صبح شاندار بریکنگ نیوز
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں موجود ترک قونصل جنرل نے تصدیق کی ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردغان اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے ، اور وہ اپنے دورے کے دوران سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم اعلان کر سکتے ہیں کیونک پاکستان اور ترکی میں گہرے تعلقات ہیں
جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں موجود ترک قونصل جنرل نے تصدیق کی ہے ، کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ، وہ کراچی میں منعقدہ ترکش الیکٹریکل الیکٹرانکس اور سروس ایکسپورٹر کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی میں گہرے تعلقات ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مظبوط ہوں گے ، ترکی کے صدر رجب طیب اردغان اگلے ماہ پاکستان آئیں گے اور وہ اپنے دورے کے دوران سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم اعلان کر سکتے ہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ متوازن تجارت کا خواہاں ہے،یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کا دورہ کیا تھا جس کے دوران وزیر اعظم عمران خاننے ترکش صدر کو دورے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا ، نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان سفارتی سطح پر تاریخی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے بالخصوص سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کو پاکستانی معیشت میں گم چینجر قرار دیا جارہا ہے ، سعودی ولی عہد نے اپنے دورے کے دوران 21 ارب ڈالرز کے ایم او یوز سائن کئیے ہیں۔ خیال رہے 18 فروری سعودی ولی عہد پاکستان آئے تھے،


وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے ساتھ ون آن ون ملاقات ہو گی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہو ں گے۔ باہمی معاہدوں پر دستخط کے بعد معزز مہمان اور ان کے وفد کو وزیراعظم عشائیہ دیں گے۔ 18 فروری کو شہزادہ محمد بن سلمان کی صدر مملکت عارف علوی، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ معزز مہمان کے اعزاز میں صدر مملکت استقبالیہ دیں گے اور نشان پاکستان سے بھی نوازیں گے۔ ایوان صدر کی تقریب کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان ملائیشیا روانہ ہوجائیں گے ،سعودی وفد میں وزرا، ارکان شاہی خاندان اور کاروباری شخصیات شامل ہیں، دورے کے دوران وفد میں شامل وزرا پاکستانی ہم منصب وزرا سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہو گی۔ اس دوران مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے، جن میں پٹروکیمیکل ریفائنری کا قیام، ثقافت و آرٹ اور میڈیا تعاون کیلئے پاکستان اور سعودی عرب ایگزیکٹو پروگرام شامل ہیں ، دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو تین حصار باکس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، سیکیورٹی کی کمانڈ پاک فوج اور شاہی گارڈز مشترکہ طور پر سر انجام دیں گے۔ نورخان ائیربیس سے وزیراعظم ہاوس تک بلند عمارتوں، فلائی اوورز، اوور ہیڈ بریجز پر بھی کمانڈوز تعینات ہوں گے۔ شاہی مہمانوں کی واپسی تک سیکورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.