Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Se Jang Baad Mein Karna

Posted By: Akbar on 19-02-2019 | 23:56:31Category: Political Videos, News


پاکستان سے بعد میں جنگ کرنا پہلے میرا مقابلہ تو کر لو ۔۔۔۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ کے بیان نے پوری قوم کا لہو گرما دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے نامور رہنما اور سابق وزیر ِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کے پلواما حملے پر بھارتی حکومت سے 21 اہم سوالات منظر عام پر آ گئے ، پلوامہ حملے کے حوالے سے سینیٹر رحمان ملک نے اپنے خصوصی بیان میں اس واردات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی جہاں بھی ہو

قابل مذمت ہے۔ پلواما حملے پر بھارتی حکومت، عوام اور وہاں کے وکلا برادری سے 21 سوالات پوچھتا ہوں۔امید ہے بھارتی حکومت جواب دینے کے قابل ہوگی۔ سینیٹر رحمان ملک نے سوال کیا ہے کہ ہلاک 44 سپاہیوں میں سے زیادہ تر غریب سکھ تھے، کس نے ان سب کو ایک گاڑی میں سوار کیا تھا؟ سب سکھ سپاہیوں کو ایک ہی وین میں سوار کرنا کہیں سازش تو نہیں؟ کیسے حملے کے فورا بعد ہی بغیر تفتیش کے بھارتی حکومت نے پاکستان کو موردالزام ٹھہرایا؟ جیش محمد نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کے باوجود کیسے بھارت اس پر الزام لگا رہا ہے۔ ؟ کیا بھارتی حکومت جائے وقوعہ کا حملے سے 24 گھنٹے پہلے و بعد کی گوگل تصاویر شئیر کریگا؟ کیا بھارتی حکومت ہلاک شدہ ہر سپاہی کے نسلی پس منظر کو شئیر کریگا؟ کانوے کا کمانڈر کون تھا، حملے کے وقت کہاں موجود تھا، اسکا کیا بیان ہے؟ . جس نوجوان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے کیا اسکو کبھی حراست میں لیا گیا تھا؟. کیا ذمہ داری قبول کرنے والے جوان کی وین میں موجودگی کی گواہی کسی غیر جانبدار نے دی ہے؟ اگر آئی ای ڈی گاڑی کانوائے میں داخل ہوئی ہو تو کیسے سخت سیکورٹی میں داخل ہوئی؟

بھارتی حکومت نے سیکورٹی غفلت و ناکامی پر کیا ذمہ داروں کیخلاف انکوائری کا حکم دیا ہے؟ کیسے 342 کلوگرام بارود سے بھری گاڑی کانوے میں داخل ہوئی جبکہ ہر 7 کلومیٹر پر فوجی چوکی ہے؟کشمیرکے چپے چپے پر بھارتی فوج ہونے کے باوجود کیسے اتنی بڑی مقدار میں بارود بھری گاڑی پہنچ سکی؟ . کیا حملے میں استعمال شدہ گاڑی، گاڑی کے ماڈل و مالک کا پتہ چلایا گیا؟ جائے وقوعہ 150 کلومیٹر اندر ہے، کیسے کوئی اجنبی بارود بھری گاڑی بغیر اندرونی سہولت کار ساخل ہوسکا؟ کس نے 2500 اہلکار پرمشتمل کانوے کو بغیر سیکورٹی کلیئرنس روانہ کیا تھا؟ کہیں کرتارپور بارڈر کے کھلنے سے بھارتی حکومت پریشان تو نہیں ہے جس سے سکھ پاکستان سے خوش ہیں؟کیا بھارتی اسٹیٹ ایکٹرز نے کرتارپور بارڈر کو سبوتاژ کرنے کیلئے پلواما حملہ تو نہیں کیا؟ کیوں کسی کشمیری رہنما نے سانحہ پلواما کیلئے پاکستان کو موردالزام نہ ٹھہرایا بلکہ بھارتی اعلانیہ کو رد کیا؟ کہیں امریکہ اور طالبان کو ایک میز پر لانے کی پاکستانی کوشش بھارت کو بری تو نہیں لگی ہےاس نے یہ الزام لگایا؟ پلواما حملے سے کس کو فائدہ پہنچا ہے، پاکستان یا بھارت کو؟ یہ باشعور لوگوں کو ضرور نظر آچکا ہے ۔ (ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.