Top Rated Posts ....
Search

Bhartiyo Dimaagh Aur Kaan Khol Kar

Posted By: Ahmed on 19-02-2019 | 13:59:29Category: Political Videos, News


’’ بھارتیو! دماغ اور کان کھول کر سُن لو‘‘ وزیر عظم عمران خان کی شاندار تقریر ، علی ظفر نے ہندوستانیوں کو مخاطب کر کے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ بھارتی فنکار بھی جل بھُن کر رہ گئے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف گلوکار و فنکار علی ظفر نے بھارت سے مخاطب ہوتے ہوے کہا ہے کہ میرا وزیر اعظم خطاب کر رہا ہے،اسکی تقریر کھلے دل و دماغ سے سنو۔محبت ،اتحاد،انسانیت اور امن سب سے اوپر ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج بھارت کے جارحانہ رویہ
پر خطاب کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کے پاس کوئی ثبوت یا انٹیلی جنس معلومات ہیں تو تبادلہ کیا جائے ، ایکشن لینگے۔انکا کہنا تھا کہ کیا وجہ ہے کشمیر کے نو جوان ا س انتہا کو پہنچ چکے ہیں انہیں موت کا خوف نہیں ،بھارت کو سوچنا چاہیے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔کشمیر پر بھارت میں مذاکرات پر بات ہونی چاہیے،بھارت ڈائیلاگ میں دہشت گردی کا موضوع شامل کرنے کی بات کرتا ہے، ہم اس پر بھی بات کرنے کو تیار ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کی طرح مسئلہ کشمیر مذاکرات اور بات چیت سے حل ہوگا۔دہشت گردی خطے کا بڑا ایشو ہے ، ہم اسے ختم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت پاکستان پرحملہ کریگا تو پاکستان سوچے گا نہیں بلکہ بھرپور جواب دیگا ۔اس تقریر نے جہاں بھارت کو موثر انداز میں خبردار کر دیا ہے وہیں کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو قوم

کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے قوم نے انکو خطاب کو شاندار اور تاریخی خطاب قرار دے دیا۔اس موقع پر معروف گلوکار علی ظفر نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کیا شاندار تقریر کی ہے۔انکا کہنا تھا کہ اس تقریر کو کھلے دل و دماغ سے سنا جائے ،اسے سنتے ہوئے بغض ،انا اور جانبداری ذہن سے نکال کر سنا جائے۔اگر اب نہیں سن سکتے تو کچھ دن بعد پر سکون ہو کر اسے سنو۔محبت ،امن اور انسانیت اور اتحاد سب سے اوپر ہے،وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب کر رہے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.