Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Medaan Mein - Breaking News

Posted By: Abid on 19-02-2019 | 13:25:05Category: Political Videos, News


خان میدان میں آگیا : پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی گیدڑ بھبکیوں کا ایسا جواب کہ پوری دنیا کو سابقہ اور موجودہ حکومتوں کا فرق معلوم ہو گیا
لاہور(ویب ڈیسک)بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لئے ایک بار پھرمنصوبہ بندی کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے پلوامہ خود کش حملے کے بعد پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی تمام تجاویز کو مسترد کر دیا ہے جب کہ پاکستان سے ʼبدلہʼلینے کے لئے پاکستان میں خصوصی طور پر

تربیت یافتہ دہشت گرد بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے جو مختلف شہروں میں اہم عمارات ، ہوائی اڈوں، مساجد اور دیگر مذہبی عبادت گاہوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبہ پر عملدرآمد وزیر اعظم نریندر مودی کی منظور ی کے بعد کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ واضح کہتا ہوں کہ یہ نیا پاکستان اور نیا مائنڈ سیٹ ہے، ہم استحکام چاہتے ہیں، بھارتی حکومت کو پلوامہ واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کرتا ہوں،پاکستان پلوامہ واقعے کی تحقیقات کرانے کو تیار ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت سمجھتاہے کہ پاکستان پر حملہ کرے گا تو پاکستان سوچے گا نہیں جواب دے گا، جنگ شروع کرنا انسان کے ہاتھ میں ہوتاہے لیکن ختم کرنا انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔ وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چند دن پہلے مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ میں واقعہ ہوا جس پر میں اسی وقت جواب دینا چاہتا تھاکیونکہ پاکستان پر الزام لگایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے کا بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا، میں اسی وقت اس الزام کا جواب دینا چاہتا تھا مگر اس دوران

سعودی ولی عہد کے پاکستان کے اہم دورے کے لیے تیاری کر رہے تھے اس لیے میں فوری رد عمل کا اظہار نہیں کر سکا،اب بھارت کو جواب دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بھارتی حکومت کیلئے جواب دے رہا ہوں، بھارت نے یہ بھی سوچا ہے کہ اس سے پاکستان کو کیا فائدہ ہے؟ ایسے میں جب پاکستان اوپر جارہاہے تو پاکستان ایسا کیوں کرے گا؟ بھارت نے شواہد کے بغیر پاکستان پرالزام لگایا، کوئی احمق ایسا واقعہ کرے گا، ہم نے دہشت گردی کی 15برس کی جنگ سے مقابلہ کیا ،پاکستان کو ایسے واقعے سے کیا فائدہ ہے؟ بھارت سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ماضی میں ہی پھنسے رہناہے؟ انہوں نے کہا کہ بھارت سے دہشت گردی کے معاملے پر بات کرنے کو تیار ہیں،بھارت ڈائیلاگ میں دہشت گردی کا موضوع شامل کرنے کی بات کرتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ یہ نیا پاکستان ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی پاکستان سے جا کر دہشت گردی کرے اور کوئی پاکستان آکر دہشت گردی کرے، ہم چاہتے ہیں کہ خطے میں دہشت گردی ختم ہو۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سےہمارا 100ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے، بھارت ہمیں ایکشن ایبل انٹیلی جنس معلومات دے ہم ایکشن لیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.