Top Rated Posts ....
Search

2 Shehzaadon Ne Mil Kar Dollar Ka Bhatta Bhitaa Diya

Posted By: Ahmed on 19-02-2019 | 00:20:41Category: Political Videos, News


2 شہزادوں نے مل کر ڈالر کا بھٹہ بِٹھا دیا۔۔۔۔۔ سعودی ولی عہد کے پاکستان سے روانہ ہوتے ہی امریکی ڈالر کے پرخچے اُڑ گئے، نئی قیمت نے پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بعد ڈالر کی قدر میں زبردست کمی، پیر کے روز پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے کی کمی واقع ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں


43 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر کا 138 روپے 40 پیسے پر لین دین ہوتا رہا۔کاروباری ہفتے کے آغاز پر آج انٹربینک میں ڈالر 43 پیسے گر گیا اور ڈالر 138روپے 40 پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔ گزشتہ 2 روز کے دوران ڈالر کے ریٹ میں 53 پیسے کمی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق چین، متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے سبب پاکستانی روپے کے مزید تگڑا ہونے کی توقع ہے۔بیرونی سرمایہ کاری میں حالیہ اضافہ ڈالر کے ریٹ میں مزید کمی کا سبب بنے گا جس سے پاکستان پر واجب الادا قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی اور آئی ایم ایف سے قرضہ لینے میں زیادہ سخت شرائط کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔یہ بھی واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنا 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے آج واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ روز اتوار کو پاکستان پہنچے، ان کا پاکستان میں فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ ان کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو ایف 16 اور جے ایف تھنڈر17طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا اور پروٹوکول کے ساتھ نور خان

ایئربیس تک پہنچایا۔نور خان ایئربیس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد کا ریڈکارپٹ استقبال کیا۔ سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا گیا، عمران خان نے ان کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔ وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کو گارڈآف آنرز پیش کیا گیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے 20ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔آج سوموار کو سعودی ولی عہد کو ایوان صدر میں ظہرانہ دیا گیا اوران کو21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔سعودی ولی عہد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بڑی اہم ملاقات کی، اسی طرح چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کی۔ ایوان صدر سے سعودی ولی عہد آج واپس روانہ ہوگئے ہیں، نورخان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مشترکہ مختصر پریس کانفرنس بھی کی۔وزیراعظم عمران خان نے ان کو الوداع کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں صبح اٹھا تو اپنا موبائل فون دیکھا تو آپ کے پاکستان کا سفیر کہنے کے جملے پر بڑی پذیرائی ملی ہے۔آپ کا خود کو پاکستان کا سفیر کہنا ہمارے لیے اعزاز ہے۔ سعودی ولی عہد کے دورے کوبہترین سوشل میڈیا رسپانس ملا۔ آپ بہت مقبول ہوگئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ یہاں سے الیکشن لڑیں تومجھ سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے2107 قیدیوں کی رہائی پرمیں آپ کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی جہت میں داخل ہوئے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب میں نئے رشتوں میں نئے زاویے پیدا ہوئے ہیں۔اس موقع پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان میں آکر اپنے گھر جیسا محسوس کیا۔ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دوہزار تیس میں پاکستان بڑی معیشت ہوگا۔2030ء میں پاکستان دوبڑی معاشی طاقتوں کے درمیان بڑا اہم ملک ہوگا۔2030ء میں چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور بھارت تیسری بڑی معیشت ہوگا۔ پاکستان کو یقینی طور پر ہمسایوں سے فائدہ ہوگا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.