Top Rated Posts ....
Search

Bharat Pagal Ho Gaya Modi Ne Jang Ka Elaan Kar Diya

Posted By: Akram on 19-02-2019 | 00:19:14Category: Political Videos, News


بھارت پاگل ہو گیا ۔۔۔ مودی نے جنگ کا اعلان کردیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی نے جنگ کا اعلان کردیا، بھارتی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بات چیت کا وقت ختم، اب کارروائی کا وقت ہے۔ بی بی سی اردو کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پلوامہ کے حملے کے ساتھ بات
چیت کا وقت ختم ہو گیا اور اب دہشت گردی کے خلاف ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی سے ہچکچانہ بھی دہشتگردی کو فروغ دینے کے برابر ہے۔ نریندر مودی کا کہنا ہے کہ پلوامہ کے بہیمانہ حملے نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اب بات چیت کے لیے وقت نکل چکا ہے۔ اب ساری دنیا کو متحد ہو کر دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف جامع قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ مودی نے مزید کہا ہے کہ اب کارروائی سے گریز نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردوں اور ان کے انسانیت دشمن حامیوں کے خلاف کارروائی سے ہچکچانا بھی دہشت گردی کو فرغ دینے کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ پلوامہ کے حملے کے بعد گزشتہ تین دنوں میں وزیر اعظم مودی نے کئی بار پاکستان کے خلاف سخت بیانات دیے ہیں۔ گزشتہ روز ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کے دل میں کتنا غصہ ہے۔ جتنا غصہ آپ کے دل میں ہے اتنا ہی غصہ میرے دل میں بھی ہے۔ اس سے قبل مودی نے کہا تھا کہ فوج کو کارروائی کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب بھارت کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے بھی سکیورٹی فورسز اور حکومت کے ساتھ مکمل اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونے والے بھارتی فوج پر حملے کے دوران 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔ اس حملے کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.