Top Rated Posts ....
Search

Bollywood Ki Haseen Actresses Ki Anokhi Khawahshaat

Posted By: Akbar on 18-02-2019 | 14:33:29Category: Political Videos, News


بالی وڈ کی حیسناؤں کی انوکھی خواہشات ۔۔۔۔ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان کس کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتی ہیں ؟ ایک نام نے پورے بھارت کو حیران کر ڈالا
ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے اپنے مداحوں کو بتادیا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی خواہش مند ہیں۔سہانا خان نے انسٹا گرام پر لائیو چیٹ کے دوران اپنے چاہنے والوں سے براہ راست بات کی اور ان کے سوالوں کے جواب دیئے۔



تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے اپنے مداحوں کو بتادیا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی خواہش مند ہیں۔سہانا خان نے انسٹا گرام پر لائیو چیٹ کے دوران اپنے چاہنے والوں سے براہ راست بات کی اور ان کے سوالوں کے جواب دیئے۔ دوران گفتگو ایک مداح نے سہانا سے سوال پوچھا کہ آپ کس سے اداکار کے ساتھ ڈیٹ پر جانا پسند کریں گی؟ جس کے جواب میں سہانا خان نے کوریا کے معروف اداکار اور گلوکار سوہو کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ وہ سوہو کو بہت پسند کرتی ہیں اور اسی کے ساتھ ڈیٹ پر جائیں گی۔سوہو کا اصل نام کم جون میون ہے جو اداکاری اور گلوکاری کے ساتھ ساتھ گانے بھی لکھتے ہیں اور بوائے بینڈ ایگزو کے لیڈ گلوکار ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی اپنے والد کی طرح اداکاری کے شعبے میں ہی کیریئر بنانا چاہتی ہیں۔سہانا نے حال ہی میں شیکسپیئر کے ڈرامے رومیو جولیٹ میں جولیٹ کا کردار ادا کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔بھارتی اخبار کے مطابق شاہ رخ کا کہنا تھا کہ اگر سہانا اداکارہ بننا چاہتی ہیں تو وہ ضرور بنیں گی لیکن پہلے وہ اپنی پڑھائی مکمل کریں گی۔


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.