Top Rated Posts ....
Search

Bharat Apni Maut Khud Hi Marne Laga

Posted By: Ahmed on 18-02-2019 | 14:32:15Category: Political Videos, News


بھارت اپنی موت خود ہی مرنے لگا ۔۔۔ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت ،بھارتی سفارتکاروں نے پاکستانی وفد کے ساتھ ایسی حرکت کر دی کہ پوری دنیا غم و غصے میں مبتلا ہوگئی
دی ہیگ (نیوز ڈیسک )عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران بھارتی سفارتکاروں نے پاکستانی وفد کے ساتھ مصافحہ کرنے سے ہی انکار کر دیا اور اس عمل کے ذریعے پوری دنیا کو اپنا انتہا پسندانہ چہرہ دکھا دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کے ساتھ دیگر افراد آ رہے ہیں اور انہوں نے آ کر پہلے سے موجود بھارتی وفد کے ساتھ مصافحہ کرنا چاہا لیکن بھارتی دپیک متل اور شرما نے ہاتھ ملانے سے انکار کرتے ہوئے نمستے کیا ۔بھارتی رویہ کے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے اور بھارت کو اپنی اس اوچھی حرکت پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کی سماعت ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں 18 سے 21 فروری تک کی جائے گی،اس موقع پر اٹارنی جنرل انور منصور پاکستانی وفد کی قیادت جبکہ ڈائریکٹر جنرل ساو¿تھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل دفتر خارجہ کی نمائندگی کررہے ہیں۔آج ہونے والی سماعت میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے ہارش سیلو دلائل پیش کریں گے جس کے بعد پاکستانی وفد 19 فروری کو عالمی عدالت انصاف کے دائرہ سماعت پر دلائل دے گا۔20فروری کو ایک مرتبہ پھر بھارت کی جانب سے پاکستان کے جواب پر موقف پیش کیا جائے گا اور 21 فروری کو پاکستان اپنے حتمی دلائل پیش کرے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.