Top Rated Posts ....
Search

Poore Bharat Mein Tehlka Mach Gaya

Posted By: Akram on 18-02-2019 | 14:31:32Category: Political Videos, News


بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس : عالمی عدالت سے ایسی خبر آگئی کہ پورے بھارت میں تہلکہ مچ گیا
دی ہیگ (نیوز ڈیسک) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی عالمی عدالت انصاف میں ہونے والی سماعت کے دوران بھارت کوئی ثبوت نہ پیش کرسکا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیوکیس کی سماعت ہوئی جس میں بھارتی وکلا کے لائل میں کوئی نئی بات نہیں تھی، سماعت
کے دوران بھارت نے ہمارے اعتراضات کا جواب نہیں دیا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے دوران بھارت یہ نہیں بتاسکا کہ کلبھوشن کے پاس حسین مبارک پٹیل کا پاسپورٹ کہاں سے آیا؟بھارت یہ وضاحت بھی نہ دے سکا کہ کلبھوشن اس پاسپورٹ پر 17 بار دلی کیسے گیا؟۔کمانڈر کلبھوشن یادیوپاکستان میں کیا کر رہا تھا؟، وہ ریٹائرڈکب ہوا؟اگر کمانڈر ریٹائرڈ ہوچکا ہے تو اس کی پنشن کی تفصیلات کہاں ہیں؟بھارت نے کوئی ثبوت نہیں دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان عالمی عدالت انصاف میں کل اپناموقف پیش کرے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.