Top Rated Posts ....
Search

Pyar Aur Sirf Ek Baar...Na Baba Na

Posted By: Abid on 18-02-2019 | 00:05:21Category: Political Videos, News


پیار اور صرف ایک بار ، ناں بابا ناں ۔۔۔۔۔۔ ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے رابی پیرزادہ کے بیان نے پوری قوم کو حیران کر ڈالا
لاہور(ویب ڈیسک) صف اول کی نوجوان پاکستانی گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے مجھے بالکل پسند نہیں کیونکہ یہ سال میں ایک دن منایا جاتا ہے حالانکہ میں تو اس خیال کی حامی ہوں کہ ہر زندگی کے ہر دن کو پیار کے دن کے طور پر منایا جائے ،


رابی پیرزادہ نے ویلنٹائن ڈے منانے یا نہ منانے کے سوال پر کہا کہ مجھے تو ویلنٹائن ڈے سے معاف فرمائیں اس دن کو منانا قطعًا بے مقصد اور افسوس ناک ہے۔اس طرح گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اس روایت کے خلاف بیان دے کر گویا سب کو حیران کر دیا۔ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے کہ مجھے ویلنٹائن ڈے سے معاف فرمائیں مسلمان ہونے یا نہ ہونے کا معاملہ نہیں، میں ویلنٹائن ڈے مناتی ہی نہیں۔ اسے منانا بے مقصد، لغو اور افسوسناک ہے کیونکہ جس سے ہم سب سے زیادہ محبت کرتے ہوں، اس سے صرف ایک دن منسوب کرنا غلط ہو گا۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.