Top Rated Posts ....
Search

Bharti Actress Divya Dutta Ka Sabar Jawaab De Gaya

Posted By: Akbar on 18-02-2019 | 00:04:24Category: Political Videos, News


پلوامہ حملہ : بھارتی اداکارہ دیویا دتہ کا صبر جواب دے گیا ، ایسا بیان دے دیا کہ پورا بھارت چیخ اٹھا
ممبئی (نیوز ڈیسک) جنت نظیر وادی کی سرزمین تو پہلے ہی کشمیریوں پر تنگ ہے لیکن اب پلوامہ حملے کے بعد پورے بھارت میں کشمیریوں کے خلاف تشدد کی ایک لہر شروع ہوگئی ہے۔ بھارت کے جس بھی شہر میں کشمیری مقیم ہیں ان کی املاک کو تباہ کیا جارہا ہے۔ ایسے

میں مودی سرکار تو مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے لیکن دردِ دل رکھنے والے افراد ان مظالم کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔ اداکارہ دیویا دتہ بھی انہی لوگوں میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں دیویا دتہ نے کہا ’ میرے پیارے بھارت ، ہم شکستہ دل ہیں، ہمیں دھچکا لگا ہے اور ہم غمگین ہیں ، آئیے ہم سب لوگ مل کر اپنے غم کو عزت کے ساتھ مناتے ہیں نہ کہ ان لوگوں کے خلاف نفرت اور پاگل پن کا اظہار کرکے جو پاگل پن اور تشدد کے مجرم نہیں ہیں‘۔ دیویا دتہ نے بھارتیوں سے درخواست کی کہ ’ برائے مہربانی وہ کام نہ کریں جنہیں ہم حقیر جانتے ہیں، آئیے ہم اس کی مثال قائم کریں، کشمیری طلبہ کو محفوظ رکھیے‘۔ خیال رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ یونیورسٹیز اور کالجز میں کشمیری طلبہ پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.