Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Imran Khan...Taraqqi

Posted By: Abid on 17-02-2019 | 23:59:22Category: Political Videos, News


’’ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کی منزلوں کو چھوئے گا ‘‘ سعودی ولی عہد کا پاکستان پہنچتے ہی قوم سے پہلا خطاب، ایسی یقین دہانی کرا دی کہ پوری دنیا میں کپتان کی بلے بلے ہوگئی
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا، اگلے20 سال میں پاکستان میں سیاحت کا شعبہ فروغ پائےگا، آنیوالے وقت میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید پروان چڑھیں گے، پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ،ہمارے لیے پاکستان

بہت زیادہ اہم ملک ہے، پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا گیا، عشائیے سے وزیر اعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا مگر سعودی ولی عہد کے خطاب نے پوری قوم کے دل جیت لیے ۔ سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا، اگلے20 سال میں پاکستان میں سیاحت کا شعبہ فروغ پائےگا، آنیوالے وقت میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید پروان چڑھیں گے، پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ،ہمارے لیے پاکستان بہت زیادہ اہم ملک ہے، پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، یقین ہےوزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہت آگےبڑھےگا، پاکستان ہمارا دوست اور بھائی ہے۔ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پیٹروکیمیکل اور معدنیات کےشعبےمیں مفاہمت بہت زیادہ اہم ہے،سعودی عرب کی امداد پر اس کے شکرگزار ہیں، سعودی عرب ہمیشہ سے ہمارا دوست اوربھائی رہاہے، سعودی ولی عہد اوران کے وفد کا پاکستان میں خیرمقدم کرتےہیں، پاکستانیوں کے لیے آج ایک عظیم دن ہے، سعودی ولی عہداوران کے وفد کا پاکستان میں خیرمقدم کرتےہیں، سعودی قیادت اور عوام ہمیشہ سےہمارے دلوں میں رہتےہیں،پاکستانیوں

کے لیے آج ایک عظیم دن ہے،پاکستانیوں کے لیے آج ایک عظیم دن ہے، سعودی عرب ہرضرورت اورمشکل میں ہمارےساتھ رہاہے ۔ پاکستان میں سیاحت کے بہت مواقع ہیں، وزیراعظم عمران خانپاکستان اورسعودی اپنے تعلقات کو بلندیوں پر لے جارہےہیں،سعودی عرب ہرضرورت اورمشکل میں ہمارےساتھ رہاہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ سعودی عرب کے کام کر رہے ہین انکے ضروریات کا بھی خیال رکھا جانا چاہیئے کیونکہ وہ میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم ہاؤ س میں دیے گئے عشائیے میں دونوں ملکوں کے وفود شریک تھے ، وزیراعظم عمران خان کاسعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کےاعزاز میں عشائیہ دیا گیا ، عشائیے میں متبادل توانائی مصنوعات کی ترقی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ، ریفائنری پیٹروکیمیکل پلانٹ کے قیام کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے،دونوں ممالک کے درمیان معدنی وسائل کے شعبےمیں ایم او یو پردستخط کیے گئے ، پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان بجلی کی پیداوارکےشعبےمیں تعاون کا معاہدہ بھی کیا گیا ، دونوں ملکوں میں نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ بھی کیا گیا ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.