Top Rated Posts ....
Search

Na Koi....Na Koi Deal...Imran Khan

Posted By: Akbar on 17-02-2019 | 15:00:43Category: Political Videos, News


نہ کوئی معاہدہ اور نہ ہی کوئی ڈیل ۔۔۔۔ عمران خان سے ملاقات کرتے ہی سعودی ولی عہد نے کیا تاریخی اعلان کر دیا ؟ خبر نے پوری قوم میں خوشیاں بکھیر دیں
لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا باضابطہ اعلان کریں گے، سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا دفتر وزارت خارجہ میں ہوگا، پاک سعودی عرب میں مثالی دوطرفہ اقتصادی شراکت داری قائم ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے دورمیں تعلقات سرد مہری کا شکار ہوئے۔وزیر اعظم کے یکے بعد دیگرے 2 دوروں سے تعلقات بحال ہوئے۔ جس کے نتیجے میں آج 15 سال بعد اس سطح کا وفد پاکستان آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا کریڈٹ ہے کہ پاک سعودی عرب تعلقات کی اہمیت کو مدنظررکھتے ہوئے ان تعلقات کو دوبارہ استوارکرنے کی کوشش کی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات نے نئی نوعیت اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم ہاؤس میں پہلی نشست ہوگی جس میں سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔سعودی ولی عہد کے دورے سے دونوں میں ممالک میں سیاسی تعلقات کےعلاوہ ایک مثالی دوطرفہ اقتصادی شراکت داری قائم ہوگی۔ سرمایہ کاری اورایم او یوز سے دونوں ملک ایک نئے دورمیں داخل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے سعودی عرب نے ویزا فیس کم کی۔ اس سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت ملے گی۔ پاکستان نے بھی اپنے ویزوں کو آسان بنایا۔سعودی شہری پاکستان آئیں گے توانہیں آمد پر ویزا مل جائے گا۔ ویزہ نرمی سے سے کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا ہونے سےمعاشی سرگرمیوں

میں اضافہ ہوگا۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نورخان ایئربیس پر وزیرمملکت برائےامورخارجہ عادل الجبیرکا استقبال کیا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے پہلے دوروزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، وزیر اعظم عمران خان ،آرمی چیف اور وفاقی کابینہ نے نور خان ائیر بیس پر سعودی ولی عہد کافقید المثال استقبال کیا ،کراﺅن پرنس محمد بن سلمان کو 21توپوں کی سلامی دی گئی ،وزیراعظم عمران خان خود سعودی ولی عہد کی گاڑی ڈرائیوکرکے وزیر اعظم ہاﺅس لے کر گئے ، معزز مہمان کووزیر اعظم ہاﺅس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،سعودی ولی عہدنے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا ،اس کے بعد محمد بن سلمان سے کابینہ کے ارکان کاتعارف کروایا گیا ۔اس سے قبل سعودی ولی عہد کے شاہی طیار ے کاپاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی شایان شان استقبال کیاگیا، پاک فوج کے جے ایف تھنڈر 17اور ایف 16طیاروں نے حصار میں لے لیا اور نور خا ن ائیر بیس پر لینڈنگ تک معزز مہمان کے طیارے پر حفاظتی چھاﺅں کئے رکھی۔سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچے ہیں، ان کا استقبال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے

کیا،سعودی وزیر خارجہ سے قبل شاہی ڈاکٹرز، سکیورٹی اور دیگر عملے پر مشتمل 221 افراد پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں، اس سلسلے میں سعودی عرب سے اب تک 7 جہاز نورخان ائیربیس پر لینڈ کرچکے جب کہ ان میں 2 واپس روانہ بھی ہوگئے ہیں۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 3 لئیرز باکس سکیورٹی فراہم کی جائے گی، راولپنڈی نور خان ائیربیس سے وزیراعظم ہاوس تک باکس سکیورٹی مشترکہ طور پر کمانڈ پاک فوج اور شاہی گارڈز کے سپرد ہوگی، فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ بلند عمارتوں پر اہلکار تعینات ہوں گے۔جڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پر شاہی مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے بڑے بڑے بل بورڈز نصب کردئیے گے ہیں جبکہ وی وی آئی پی روٹ پر پاکستانی اور سعودی پرچم بھی لگادئیے گئے ہیں۔ وزیراعظم ہاوس میں وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی باضابطہ ملاقات ہوگی اور شام میں دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاوس میں ہی عمران خان عشائیہ دیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقات وزیر اعظم ہاوس میں ہی ہوگی جب کہ صدر عارف علوی 18 فروری کو سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ ایوان صدر کے ظہرانے میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا، ظہرانے میں وزراءاور اہم شخصیات کو بھی دعوت دی گئی ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.