Top Rated Posts ....
Search

Sridevi Ke Baad Ek Aur Indian Actor Ki Death

Posted By: Abid on 16-02-2019 | 13:31:24Category: Political Videos, News


انتہائی افسوسناک خبر : سری دیوی کے بعد بھارتی فلموں کی جان سمجھے جانے والے ادکار کی اچانک موت ، پورا بھارت زاروقطار رونے لگا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی متعدد معروف فلموں میں بڑے سے بڑے اسٹارز اور ہیروز کو رلانے والے ولن مہیش آنند اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔مہیش آنند گزشتہ 15 سال سے بے روزگار تھے تاہم اتنے عرصے بعد انہیں ایک فلم ’رنگیلا راجا‘ میں کام کرنے کا موقع ملا تھا

جو گزشتہ ماہ ہی ریلیز ہوئی تھی ۔57 سالہ مہیش آنند 1980 اور 1995 تک متعدد بولی وڈ فلموں میں چوٹی کے اداکاروں کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیے۔مہیش آنند نے زیادہ تر فلموں میں منفی یعنی ولن کے کردار ادا کیے۔طویل قامت اور چست جسامت کی وجہ سے وہ زیادہ تر فلموں میں ہیروز کو رلاتے نظر آتے تھے۔مہیش آنند نے امیتابھ بچن، سنجے دت، گووندا، اکشے کمار اور اجے دیوگن سمیت دیگر ہیروز کی فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔مہیش آنند نے اگرچہ زیادہ تر منفی کردار ادا کیے، تاہم وہ چند فلموں میں مثبت کرداروں میں بھی نظر آئے تھے۔مہیش آنند زیادہ تر معاون اداکار کے طور پر فلموں میں نظر آتے تھے۔مہیش آنند ازدواجی زندگی میں ناکامی کے بعد کافی مایوس اور پریشان تھے اور گزشتہ کئی سال سے تنہا زندگی گزار رہے تھے۔مہیش آنند ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہوگی۔پولیس اور ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مہیش آنند زیادہ شراب نوشی کے باعث ہلاک ہوئے ہوں گے، تاہم ان کی ہلاکت کے حوالے سے واضح طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش آنند کی 2002 میں طلاق ہوگئی تھی اور وہ گزشتہ کئی سال سے اکیلے زندگی گزار رہے تھے۔مہیش آنند نے 2 درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کی مشہور فلموں میں ’شہنشاہ، گنگا جمنا سرسوتی، تھانیدار، مجبور، کولی نمبر ون بے تاج بادشاہ، باغی، لال بادشاہ اور کرک شاسترا‘ شامل ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.