Top Rated Posts ....
Search

Pakistani Tareekh Ki Sharamnaak Khabar

Posted By: Akram on 16-02-2019 | 00:02:32Category: Political Videos, News


پاکستانی تاریخ کی شرمناک ترین خبر : دو بھائی 4 سال تک سگی اور اکلوتی بہن کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ، مگر شرمناک سلسلے کا پول کب اور کیسے کھلا ؟ پنجاب کے اہم شہر سے خبر
لاہور (ویب ڈیسک) حجرہ شاہ مقیم کے نواح میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو بھائیوں کی اپنی ہی سگی بہن کے ساتھ مبینہ زیادتی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک بھائی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں راجووال میں پیش آیا جہاں دو سگے بھائیوں

نے اپنی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں راجووال میں دو سگے بھائیوں کی اپنی ہی بہن کے ساتھ مبینہ زیادتی کی شکار آئینہ بی بی نے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے دونوں بھائی 4 سال تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جس کے بعد اس نے واقعے کی تفصیل علاقے کے کونسلرکو بتائی جس نے پولیس بلوا کر دونوں بھائیوں کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروایا۔پولیس نے عابد نامی ایک بھائی کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا بھائی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ کہا جاتا ہے کہ بیٹیوں کے لئے والدین کا گھر سب سے محفوظ ترین آماجگاہ ہوتی ہے جہاں بیٹی اپنی آزادی اور خود مختاری سے سانس لے سکتی ہے ۔اسے کسی قسم کا خوف اور تناؤ کا شکار نہیں ہوتا مگر آئینہ بی بی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ نے تمام انسانوں کو لرزا کے رکھ دیا ہے ۔اس انسانیت سوز المیے سے والدین گہرے غم وغصہ میں مبتلا ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے اس شرمناک حرکت کرنے پر آئینہ بی بی کے بھائیوں کو کڑی سزا ملنی چاہئے ۔ والدین کا مزید کہنا ہے کہ سگے رشتہ دار اپنے خون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے لگ جائیں تو باقی لوگوں سے کیا توقع کی جا سکتی ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.