Top Rated Posts ....
Search

Indian Actress Ne Apna Name Badal Liya

Posted By: Abid on 16-02-2019 | 00:01:41Category: Political Videos, News


بھارتی اداکارہ سونم کپور نے اپنا نام تبدیل کر لیا۔۔۔ نام کیوں بدلا؟ جان کر مداح بھی چکرا گئے
مبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی جانب سے نام تبدیل کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا نام سونم آہوجا کپور سے تبدیل کرکے ذویا سنگھ سلنکی رکھ لیا ہے۔ جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک بحث سے چھڑ گئی تھی
تاہم اب اداکارہ کے نام کی تبدیلی کی وجہ سامنے آنے کے بعد تمام قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کے نام تبدیل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ ’دی ذویا فیکٹر‘ نامی ناول پر بننے والی فلم میں ذویا سنگھ سولنکی کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس میں اُن کے مد مقابل دل کور سلمان ڈیبیو کر رہے ہیں۔ ذویا فیکٹر نامی ناول کی کہانی ذویا سنگھ سولنکی نامی راجپوت لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جوکہ اپنی نوکری کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم سے ملتی ہے، خوش قسمتی سے یہ لڑکی پوری ٹیم کے لیے خوش بخت ثابت ہوتی ہے جوکہ بعد میں ایک کرکٹر کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے۔ واضح رہے کہ فوکس اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو ابھیشیک شرما ہدایت کر رہے ہیں یہ فلم رواں سال 5 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.